جب مطلوبہ بستی نظر آئے تو یہ دعا پڑھے
اے اللہ ! جو ساتوں آسمانوں کا اور ان سب چیزوں کارب ہے جن پر یہ آسمان سایہ فگن ہیں ، اور جو ساتوں زمینوں کا اور ان سب چیزوں کا رب ہے جن کو ان زمینوں نے اٹھایاہوا ہے ، اور جو ہواؤں کا اور ان سب چیزوں کا رب ہے جن کو ہواؤں نے اڑایاہے ، اور جو شیطانوں کا اور ان سب کا رب ہے جن کو شیطانوں نے گمراہ کیا ہے ، ہم آپ سے اس بستی اور بستی والوں کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں ، اور اس بستی ، بستی والوں ،اور اس بستی میں موجود چیزوں کے شر سے آپ کی پناہ چاہتے ہیں