بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

قرآن و حدیث کی جامع دعائیں

 

دین و دنیا کی بھلائی کی ایک جامع دعا


دین و دنیا کی بھلائی کی ایک جامع دعا جو حضور ﷺ نے مختلف مواقع میں پڑھی ہے، نماز کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں۔

اَللّٰهُمَّ ‌أَصْلِحْ ‌لِيْ ‌دِيْنِيَ ‌الَّذِيْ هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِيْ وَأَصْلِحْ لِيْ دُنْيَايَ الَّتِيْ فِيْهَا مَعَاشِيْ وَأَصْلِحْ لِيْ اٰخِرَتِيَ الَّتِيْ فِيْهَا مَعَادِيْ وَاجْعَلِ الْحَيٰوةَ زِيَادَةً لِّيْ فِيْ كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِّيْ مِنْ كُلِّ شَرٍّ

ترجمہ:

اے اللہ! میری دینی حالت درست فرمادے جس پر میری خیریت اور سلامتی کادار ومدار ہے اور میری دنیا بھی درست فرمادے جس میں مجھے یہ زندگی گزارنا ہے اور میری آخرت بھی درست فرمادے جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے اور ہمیشہ رہنا ہے اور میری زندگی کو خیر اور بھلائی میں اضافہ اور زیادتی کاذریعہ بنادے اور میری موت کو ہر شر سے راحت اور حفاظت کا وسیلہ بنادے۔

(صحيح مسلم، 4/2087، بیروت)




مزید دعائیں