بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

قرآن و حدیث کی جامع دعائیں

 

دین کی خاطر مضبوطی کی طلب


اللہ کی رضا کے حصول کے لیے قوت، تیز رفتاری، خیر کی طرف مکمل توجہ، عزت اور دیگر ضروریات کے حصول کے لیے یہ پڑھے

اَللّٰهُمَّ ‌إِنِّيْ ‌ضَعِيْفٌ فَخُذْ إِلَى الخَيْرِ بِنَاصِيَتِيْ واجْعَلِ الْإِسْلَامَ مُنْتَهٰى رِضَايَ اَللّٰهُمَّ ‌إِنِّيْ ‌ضَعِيْفٌ فَقَوِّ فِيْ رِضَاكَ ضَعْفِيْ وَإِنِّيْ ذَلِيْلٌ فَأَعِزَّنِيْ وإِنِّيْ فَقِيْرٌ فَأَغْنِنِيْ

ترجمہ:

اے میرے اللہ! میں تیرا ایک کمزور بندہ ہوں تو اپنی رضاطلبی کی راہ میں میری کمزوری کو قوت سے بدل دے (تاکہ میں پوری تندہی اور تیز رفتاری سے تیری رضا کے لیے کام کرسکوں) اور میری پیشانی پکڑ کر میرا رخ خیر کی طرف کردے، اور اسلام کو میرا منتہائے رضا بنادے (یعنی میری انتہائی خوشی یہ ہو کہ میں پورا پوار مسلم ہوجاؤں) اے میرے اللہ! میں ضعیف و ناتواں ہوں، تو میری ناتوانی کو توانائی سے بدل دےاور میں ذلت و پستی کے حال میں ہوں تو مجھے عزت بخش دے، اور میں فقیر و نادار ہوں تو مجھے میری ضروریات عطا فرمادے۔

(المعجم الاوسط للطبراني، 6/346، قاھرۃ)




مزید دعائیں