بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

قرآن و حدیث کی جامع دعائیں

 

دین میں ثابت قدمی، نعمتوں کے شکر اور قلب سلیم کی طلب


دین میں ثابت قدمی، نعمتوں کے شکر، معاملات کی سوجھ بوجھ، سچی زبان اور قلب سلیم کے حصول کے لیے یہ پڑھے

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الثَُبَاتَ فِي الْأَمْرِ وَأَسْأَلُكَ ‌عَزِيْمَةَ ‌الرُّشْدِ وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ وَأَسْأَلُكَ لِسَانًا صَادِقًا وَّقَلْبًا سَلِيمًا وَّأَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا تَعْلَمُ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ

ترجمہ:

اے اللہ! میں مانگتا ہوں تجھ سے استقامت اور ثابت قدمی دین کے معاملہ میں اور طلب کرتا ہوں اعلی صلاحیت اور سوجھ بوجھ میں پختگی اور تیری نعمتوں کی شکر کی اور حسن عبادت کی توفیق اور طالب ہوں تجھ سے لسان صادق اور قلب سلیم کا، اور تیری پناہ چاہتا ہوں ہو اس شر سے جس کا تجھے علم ہے۔ اور سائل ہوں ہر اس خیر اور بھلائی کا جو تیرے علم میں ہے اور معافی اور مغفرت چاہتا ہوں اپنے ان سب گناہوں سے جو تجھے معلوم ہیں، تو ساری پوشیدہ باتوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

(سنن الترمذي، 5/476، مصر)




مزید دعائیں