بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

قرآن و حدیث کی جامع دعائیں

 

اللہ کی مدد اور دشمنوں کے شر سے حفاظت کی دعا


اللہ کی مدد اور دشمنوں کے شر سے حفاظت کی دعا

رَبِّ اَعِنِّيْ وَلَا تُعِنْ عَلَيَّ وَانْصُرْنِيْ وَلَا تَنْصُرْ عَلَيَّ ‌وَامْكُرْ ‌لِيْ وَلَا تَمْكُرْ عَلَيَّ وَاهْدِنِيْ وَيَسِّرِ الْهُدٰى لِيْ وَانْصُرْنِيْ عَلٰى مَنْ بَغٰى عَلَيَّ رَبِّ اجْعَلْنِيْ لَكَ شَكَّارًا لَّكَ ذَكَّارًا لَّكَ رَهَّابًا لَّكَ مِطْوَاعًا لَّكَ مُخْبِتًا إِلَيْكَ أَوَّاهًا مُّنِيْبًا رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِيْ وَاغْسِلْ حَوْبَتِيْ وَأَجِبْ دَعْوَتِيْ وَثَبِّتْ حُجَّتِيْ وَسَدِّدْ لِسَانِيْ وَاهْدِ قَلْبِيْ وَاسْلُلْ سَخِيْمَةَ صَدْرِيْ

ترجمہ:

اے میرے رب! میری مدد فرما، میرے خلاف ( میرے دشمنوں کی کارروائیوں میں ان کی) مدد نہ فرما، میری حمایت فرما، (میرے مخالفین کی) میرے خلاف حمایت نہ فرما، اپنی لطیف خفیہ تدبیر میرے حق میں استعمال فرما ، میرے خلاف استعمال نہ فرما، مجھے ٹھیک راستے پہ چلا اور صراط مستقیم پہ چلتے رہنا میرے لیے آسان فرما، جو کوئی مجھ پہ ظلم وزیادتی کرے اس کے مقابلے میں میری مدد فرما۔ اے پروردگار! مجھے بنادے اپنا خوب شکر کرنے والا، خوب ذکر کرنے والا، اپنے سے بہت ڈرنے والا، سراپا اطاعت گزار و فرمانبردار، اپنے حضور میں عاجزی اور نیاز مندی سے جھکنے والا، نرم دل اور تیری بارگاہ کی طرف رجوع ہونے والا اور پلٹنے والا۔ اے میرے رب! میری توبہ قبول فرمالے، میرے گناہوں کی میل کچیل کو دھودے، میری دعا قبول فرما، میرا ایمان (جو آخرت میں میرے لیے حجت بننے والا ہے اس کو) مستحکم فرما، میری زبان کو ٹھیک چلنے والی بنادے، میرے دل کو ہدایت بخش دے، اور میرے سینہ کے کینہ کپٹ اور ہر قسم کی کھوٹ نکال دے۔

(سنن الترمذي، 5/554، مصر)




مزید دعائیں