بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

قرآن و حدیث کی جامع دعائیں

 

اللّٰہ کے نیک بندوں کی دُعائیں


اللّٰہ کے نیک بندوں کی دُعائیں

رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (191) رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهٗ وَمَا لِلظَّالِمِيْنَ مِنْ أَنْصَارٍ (192) رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا یُّنَادِيْ لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ (193) رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ (194)

ترجمہ:

اے ہمارے پروردگار! تو نے اس (دنیا) کو بے فائدہ نہیں بنایا، تیری ذات پاک ہے۔ تو اے ہمارے پروردگار! ہم کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیو۔ اے ہمارے پروردگار! جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اس کو (بہت ہی) ذلیل کیا، اور (وہاں) گنہگاروں کا کوئی بھی مددگار نہیں۔ اے ہمارے پروردگار! ہم نے ایک پکارنے والے (یعنی نبی) کو سُناکہ ایمان کی منادی کر رہا تھا کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ، تو ہم ایمان لے آئے، پس اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہ معاف فرما، اور ہماری بُرائیوں کو دُور کر اور ہمارا نیک بندوں کے ساتھ خاتمہ کر، اور اے ہمارے پروردگار! جیسے جیسے وعدے اپنے رسولوں کی معرفت تو نے ہم سے فرمائے ہیں ہم کو نصیب کر، اور قیامت کے دن ہم کو ذلیل نہ کر کہ تو وعدہ کو خلاف نہیں کرتا۔

(سورۃ آل عمران : 191، 192، 193، 194)

تعارف: اس کے پڑھنے والوں کی اللہ تعالیٰ نے تعریف فرمائی ہے اور اجابت کا وعدہ کیا ہے۔:





مزید دعائیں