بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

قرآن و حدیث کی جامع دعائیں

 

استقامت اور رحمت کی دُعا


استقامت اور رحمت کی دُعا

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔ رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ

ترجمہ:

اے ہمارے پروردگار! ہمارے دلوں کو ہدایت کرنے کے بعد (غلط راستے پر) نہ پھیر، اور اپنے پاس سے ہم کو رحمت عطا فرما، بےشک تو ہی دینے والا ہے۔ اے ہمارے پروردگار! تو ایک دن جس (کے آنے) میں (کسی طرح کا) شبہ ہی نہیں لوگوں کو (اعمال کی جزاوسزا کے لیے) اکٹھا کرے گا (تو اس دن ہم پر تیری مہربانی کی نظر رہے)، بےشک اللّٰہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کیا کرتا۔

(سورۃ آل عمران : 8، 9)

تعارف: اللہ تعالیٰ نے خود تعلیم فرمائی ہے۔ آج کل اس دُعا کی بڑی ضرورت ہے، کیونکہ اسلامی عقائد سے منحرف اور متزلزل کرنے والے بہت سے دشمن پیچھے پڑے ہُوئے ہیں، اللہ اپنے فضل سے ان ظالموں سے بچائے۔:





مزید دعائیں