بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 محرم 1448ھ 22 جون 2026 ء

طریقہ تعاون

جامعہ غیر سرکاری علمی ادارہ ہے، اس کی کوئی خاص مستقل آمدنی نہیں، نہ ہی حکومت سے کوئی مالی امداد وصول کی جاتی ہے، الحمد للہ! جامعہ کے جملہ مصارف اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے اہل خیر حضرات کے ذریعہ پورا فرما رہے ہیں۔

جامعہ میں شروع ہی سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ ہر "مد" کی رقم صِرف اس کے مصرف میں خرچ کی جائے، چنانچہ محدث العصر حضرت بنوری رحمہ اللہ کے دور سے لے کر اب تک یہ معمول ہے کہ زکوٰۃ کی رقم صرف مستحق طلبہ پر خرچ کی جاتی ہے، اساتذۂ کرام اور عملہ کی تنخواہیں اور دیگر مصارف عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔

جامعہ کے بانی حضرت بنوری رحمہ اللہ اور اساتذۂ جامعہ کا جذبہ سلف صالحین کے طریقہ پر دین اسلام اور علوم اسلامیہ کی خدمت کرنا ہے، اپنی شہرت اور بڑی بڑی تنخواہیں ہرگز مقصد نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کم سے کم تنخواہوں پر قناعت کرتے ہوئے خدمتِ دین سر انجام دے رہے ہیں، و للہ الحمد۔

جامعہ میں حسابات کا ایک مستقل شعبہ ہے، جس میں محاسب (اکاؤنٹنٹ) اور ان کے کئی معاون ہیں جو آمدن اور خرچ کا باقاعدہ اندراج کرتے ہیں، زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی وصولی پر رسید جاری کرتے ہیں۔ جامعہ کے تمام حسابات سرکاری طور پر سالانہ آڈٹ کرائے جاتے ہیں۔

2024ء کے حسابات کے مطابق، جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہیں اور طلبہ کے وظائف ،بجلی، گیس، ادویات، علاج معالجہ وغیرہ کے سالانہ اخراجات کم و بیش ایک ارب روپے ہیں۔

نیز طلبہ کی کثرت اور کام کی وسعت کے پیش نظر جامعہ و شاخہائے جامعہ میں وقتاً فوقتاً تعمیر و توسیع کا کام جاری رہتا ہے، جس پر کروڑوں روپے کے اخراجات ہوجاتے ہیں جو مذکورہ بالا اخراجات کے علاوہ ہوتے ہیں۔

جامعہ کی مستقل کوئی آمدنی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ اپنے خزائن سے اہلِ خیر کے ذریعے اس کی ضروریات پوری کررہے ہیں، جامعہ کی خدمت آپ کے لیے سعادت، باعثِ برکت اور صدقۂ جاریہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اور آپ کے نیک اعمال کو قبول فرمائے، آمین۔

جامعہ کے درج ذیل کسی بھی اکاؤنٹ میں عطیات، صدقات اور زکات وغیرہ جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کی تفصیل Accounts Office کے واٹس ایپ نمبر (8188880 -0335) پر ضرور ارسال فرمائیں۔

اس کارِ خیر میں حصہ لینے کے لیے صرف حلال آمدنی ہی استعمال کی جائے۔ حرام آمدنی مثلاً رشوت، سود، انشورنس اور بینک وغیرہ کی آمدنی سے اس کار خیر میں حصہ نہ لیں! جزاکم اللہ خیراً

TitleJAMIAT UL ULOOM ISLAMIA
Account No0010010964730016
IBANPK98 ABPA 0010 0109 6473 0016
Branch NameAllied Bank Ltd. - Banuri Town Branch
Branch Code0159
Swift CodeABPAPKKA
 
TitleJAMIA-TUL-ULOOM-AL ISLAMIA
Account No3511301000000085
IBANPK25 FAYS 3511 3010 0000 0085
Branch NameFaysal Bank Ltd. New Town Binoria
Branch Code3511
Swift CodeFAYSPAKKA
 
TitleJAMIA-TUL-ULOOM-AL ISLAMIA
Account No99170106361587
IBANPK24 MEZN 0099 1701 0636 1587
Branch NameMeezan Bank Ltd. New Town Branch
Branch Code9917
Swift CodeMEZNPKKA