بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

کتابیں

تعارف جامعہ : جامعہ کی تاسیس، جامعہ کے بانی حضرت بنوری رحمہ اللہ، جامعہ کی شاخیں اور جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا ایک مختصر تعارفی خاکہ۔

ڈاؤن لوڈ

بصائر و عبر (جلد اول) : یہ کتاب درحقیقت ماہنامہ بینات کے لیے محدث العصرحضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ کے اداریوں اور مضامین کا مجموعہ ہے جس کو تین حصوں پر تقسیم کیا جاسکتا ہے: 1۔ مقالات علمیہ، 2۔ حالات حاضرہ، 3۔ وفیات۔ اس کی جمع و ترتیب کا کام حضرت کے ہونہار شاگرد مولانا ڈاکٹر حبیب اللہ مختار شہید رحمہ اللہ نے انجام دیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ

بصائر و عبر (جلد دوم) : یہ کتاب درحقیقت ماہنامہ بینات کے لیے محدث العصرحضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ کے اداریوں اور مضامین کا مجموعہ ہے جس کو تین حصوں پر تقسیم کیا جاسکتا ہے: 1۔ مقالات علمیہ، 2۔ حالات حاضرہ، 3۔ وفیات۔ اس کی جمع و ترتیب کا کام حضرت کے ہونہار شاگرد مولانا ڈاکٹر حبیب اللہ مختار شہید رحمہ اللہ نے انجام دیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ

منتخبات اصول تفسیر وعلوم قرآن (اردو ترجمہ "یتیمۃ البیان فی شئ من علوم القرآن") : پیش نظر کتاب محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ کی علوم قرآن کے موضوع پر عربی تالیف "یتیمۃ البیان" کا اردو ترجمہ ہے جو حضرت بنوری رحمہ اللہ کے صاحبزادے مولانا سید سلیمان یوسف بنوری حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ

محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ نے عربی میں علم حدیث، حجیت حدیث، کتابت حدیث اور محدثین کے احوال پر مشتمل معارف السنن شرح سنن الترمذی کا انتہائی جاندار اور مدلل مقدمہ بنام ’’عوارف المنن مقدمہ معارف السنن‘‘ تحریر فرمایا تھا۔ اس کا اردو ترجمہ حضرت مولانا محمد ادریس میرٹھی اور حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہما اللہ نے قسط وار جامعہ کے رسالہ ’’ماہنامہ بینات‘‘ میں شائع فرمایا تھا، پیش نظر کتاب انہی اقساط کا ترتیب شدہ مجموعہ ہے۔

ڈاؤن لوڈ

دور حاضر کے فتنے اور ان کا علاج : حضور ﷺ نے اپنے بیانات اور مواعظ میں فتنوں کے تسلسل اور کثرت کے ساتھ واقع ہونے کا ذکر فرمایا ہے۔ محدث العصر حضرت بنوری رحمہ اللہ نے انہی فتن، ان کے منفی اثرات اور ان سے بچاؤ کی تدابیر سے متعلق مختلف مضامین ابتدائی طور پر ماہنامہ ’’بینات‘‘ کے لیے لکھے جو ’’بصائر و عبر‘‘ کتاب میں بھی حضرت بنوری کے دیگر مضامین کے ساتھ شائع ہوئے، بعد میں استاذ جامعہ حضرت مولانا محمد انور بدخشانی صاحب مد ظلہ نے ’’بصائر و عبر‘‘ میں فتنوں سے متعلق ان تمام مضامین کو یکجا کرکے ’’دور حاضر کے فتنے اور ان کا علاج‘‘ کے نام سے طبع کرایا۔ اب یہ مجموعہ مکتبہ بینات سے شائع ہوا ہے۔

ڈاؤن لوڈ

پیشِ نظر رسالہ حضرت بنوری رحمہ اللہ نے ۱۳۷۴ھ میں سہ روزہ ’’صدق‘‘ (لکھنؤ) کے لیے تحریر فرمایا تھا، جو کہ مولانا عبد الماجد دریا آبادی کی زیر ادارت نکلا کرتا تھا۔ باعثِ تحریر کچھ یوں تھا کہ ہندوستان کے شہر جے پور کے ایک علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی شخصیت مولانا عبد الرحیم مجددی نے نزولِ مسیح کا انکار کیا اور ان کا موقف سہ روزہ ’’صدق‘‘ میں شائع ہوا، جس کے جواب میں حضرت بنوری رحمہ اللہ نے چھ قسطوں میں اس باطل نظریہ کی بھرپور تردید کری اور قرآن، حدیث، اجماعِ امت اور اقوالِ فقہاء و محدثین کی روشنی میں عقیدۂ نزولِ مسیح کی وضاحت پیش کی، چنانچہ آپ کا یہ مکمل مضمون بھی ’’صدق‘‘ میں شائع ہوا تھا، حضرت بنوری رحمہ اللہ نے اس چھوٹے سے مقالہ میں بیش بہا علمی نکات سمو دیے ہیں جو کہ آپ کا خاصہ ہے، اور بلا شبہ آپ امام العصر حضرت انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے ان چند قابل فخر تلامذہ میں سے ہیں جن پر زمانہ صدیوں ناز کرے گا۔

ڈاؤن لوڈ

’’ماہنامہ بینات‘‘ میں ’’بصائر و عبر‘‘ کے ادارتی عنوان کے علاوہ ’’دارالافتاء‘‘، ’’نقد و نظر‘‘ اور ’’یادِ رفتگان‘‘ تقریباً مستقل عنوانات رہے، ’’یادِ رفتگان‘‘ کے تحت مختلف شخصیات کے سفرِ آخرت پر ان کی حیات و خدمات کا تذکرہ حضرت بنوری رحمہ اللہ کے قلم سے شامل ہوتا رہا۔ جمادی الاخریٰ ۱۳۸۴ھ مطابق نومبر ۱۹۶۴ء کو آپ نے ماہنامہ بینات میں یہ سلسلہ شروع فرمایا اور پھر آپ کے وصال تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ وقتاً فوقتاً مختلف دینی، سیاسی اور بین الاقوامی شخصیات سے متعلق آپ اپنے تاثرات اور تعزیتی کلمات لکھتے رہے۔ ’’وفیات‘‘ (دنیا سے رحلت فرمانے والی شخصیات سے متعلق تحریرات) چونکہ ایک مستقل موضوع تھا، اور اس موضوع سے متعلق تحریرات بیسیوں صفحات پر مشتمل تھیں، اس لیے اسے مستقل کتابی صورت میں شائع کرنے کا ارادہ کیا گیا۔

ڈاؤن لوڈ

This booklet is a translation of one of the many articles written in Urdu by Hazrat Maulana Muhammad Yusuf Banuri, upon whom be the mercy of Allah, for the monthly magazine "Bayyinaat". The essay was written in direct response to the publication of a book which Maulana believed to be misleading in its treatment of some of the basic doctrines of Islam; namely, the doctrine of 'Ismat as it relates to the Anbiyaa, and the orthodox position with regard to the Sahaaba, may Allah be pleased with them.

ڈاؤن لوڈ

’’ماہنامہ بینات‘‘ کے علاوہ دیگر رسائل میں حضرت بنوری رحمہ اللہ پر مشاہیر اہل علم و قلم کے مضامین کو اکٹھا کرکے از سر نو شائع کیا گیا ہے۔ اس مجموعہ کے اکثر مضامین ’’خدام الدین‘‘ اور بعض ’’لولاک‘‘ سے لیے گئے ہیں، کچھ مضامین وہ بھی ہیں جو دیگر رسائل میں شائع ہوئے تھے، ان کو بھی اس مجموعہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ

عربی زبان (غیر عرب کو آپ کیسے پڑھائیں) : اساتذہ عربی کے لیے رہنما کتاب : جامعہ کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر صاحب مد ظلہ کو اللہ تعالیٰ نے ہزاروں لوگوں کو عربی سکھانے کا ذریعہ بنایا۔ حضرت نے اپنی تدریس کے دوران اپنے تجربات کی روشنی میں جو کچھ اخذ کیا اس کو ایک مبتدی اور درمیانے درجہ کے مدرس کے لیے اس مجموعہ میں پیش کیا کہ غیر عرب کو کیسے آسان طریقہ سے عربی پڑھائی جاسکتی ہے۔

ڈاؤن لوڈ

آثار السنن مع التعليق الحسن و تعليق التعليق (نسخة محققة مقابلة بأصل المؤلف) تاليف: العلامة المحدث النبيل الشيخ محمد بن علي النيموي رحمه الله (ت1322هـ) مجلس الدعوة و التحقيق الإسلامي، جامعة العلوم الإسلامية علامة محمد يوسف بنوري تاؤن كراتشي باكستان

ڈاؤن لوڈ

حج و عمرہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا (جلد اول) : تالیف مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب حفظہ اللہ۔ یہ انسائیکلوپیڈیا اپنے فن کی ایک منفرد طرز کی کتاب ہے، جس میں تمام مسائل کو حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کیا گیا ہے، جو مسئلہ درپیش ہو اس کو اسی عنوان کے تحت دیکھ کر جواب معلوم کیا جاسکتا ہے، اور تمام مسائل کے حوالہ جات بھی مذکور ہیں، اس لیے یہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ اہل علم کے لیے بھی کسی قیمتی سرمایہ سے کم نہیں ہے۔

ڈاؤن لوڈ

حج و عمرہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا (جلد دوم) : تالیف مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب حفظہ اللہ۔ یہ انسائیکلوپیڈیا اپنے فن کی ایک منفرد طرز کی کتاب ہے، جس میں تمام مسائل کو حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کیا گیا ہے، جو مسئلہ درپیش ہو اس کو اسی عنوان کے تحت دیکھ کر جواب معلوم کیا جاسکتا ہے، اور تمام مسائل کے حوالہ جات بھی مذکور ہیں، اس لیے یہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ اہل علم کے لیے بھی کسی قیمتی سرمایہ سے کم نہیں ہے۔

ڈاؤن لوڈ

حج و عمرہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا (جلد سوم) : تالیف مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب حفظہ اللہ۔ یہ انسائیکلوپیڈیا اپنے فن کی ایک منفرد طرز کی کتاب ہے، جس میں تمام مسائل کو حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کیا گیا ہے، جو مسئلہ درپیش ہو اس کو اسی عنوان کے تحت دیکھ کر جواب معلوم کیا جاسکتا ہے، اور تمام مسائل کے حوالہ جات بھی مذکور ہیں، اس لیے یہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ اہل علم کے لیے بھی کسی قیمتی سرمایہ سے کم نہیں ہے۔

ڈاؤن لوڈ

حج و عمرہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا (جلد چہارم) : تالیف مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب حفظہ اللہ۔ یہ انسائیکلوپیڈیا اپنے فن کی ایک منفرد طرز کی کتاب ہے، جس میں تمام مسائل کو حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کیا گیا ہے، جو مسئلہ درپیش ہو اس کو اسی عنوان کے تحت دیکھ کر جواب معلوم کیا جاسکتا ہے، اور تمام مسائل کے حوالہ جات بھی مذکور ہیں، اس لیے یہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ اہل علم کے لیے بھی کسی قیمتی سرمایہ سے کم نہیں ہے۔

ڈاؤن لوڈ

سفر کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا (جلد اول) : تالیف مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب حفظہ اللہ۔ یہ انسائیکلوپیڈیا اپنے فن کی ایک منفرد طرز کی کتاب ہے، جس میں تمام مسائل کو حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کیا گیا ہے، جو مسئلہ درپیش ہو اس کو اسی عنوان کے تحت دیکھ کر جواب معلوم کیا جاسکتا ہے، اور تمام مسائل کے حوالہ جات بھی مذکور ہیں، اس لیے یہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ اہل علم کے لیے بھی کسی قیمتی سرمایہ سے کم نہیں ہے۔

ڈاؤن لوڈ

سفر کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا (جلد دوم) : تالیف مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب حفظہ اللہ۔ یہ انسائیکلوپیڈیا اپنے فن کی ایک منفرد طرز کی کتاب ہے، جس میں تمام مسائل کو حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کیا گیا ہے، جو مسئلہ درپیش ہو اس کو اسی عنوان کے تحت دیکھ کر جواب معلوم کیا جاسکتا ہے، اور تمام مسائل کے حوالہ جات بھی مذکور ہیں، اس لیے یہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ اہل علم کے لیے بھی کسی قیمتی سرمایہ سے کم نہیں ہے۔

ڈاؤن لوڈ

حلال و حرام کا دائرہ بڑا وسیع ہے، مگر آج کل اس سے غذا، ادویات، آرائش کے آلات اور چند دیگر مصنوعات کا حلال یا حرام ہونا مراد ہوتا ہے، یہ اگر چہ حلال وحرام کا محدود تصور ہے، لیکن اس تصور ومفہوم پر بھی باقاعدہ ایک علم وجود میں آچکا ہے جسے “حلال و حرام” یا “فقہ الحلال والحرام” کہتے ہیں۔ “فقہ الحلال والحرام” اپنی اہمیت اور ضرورت کی وجہ سے وقت کا اہم اور مقبول علمی موضوع بن چکا ہے اور دن بہ دن اس کی اہمیت اور طلب میں اضافہ ہورہا ہے، موضوع کی اس اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر جامعہ کے استاذ و رفیق دارالافتاء مفتی شعیب عالم حفظہ اللہ نے اس پر کچھ مضامین لکھے تھے، جن میں حلال و حرام کے حوالے سے ریاست کی ذمہ داری، موضوع کے مستقبل، حلال تصدیقی اداروں کے کام اور چند ذیلی جزئیات کو موضوع بحث بنایا گیا، یہ مضامین پہلے پہل ماہنامہ بینات میں شائع ہوئے اور پھر انہیں مناسب اصلاح کے بعد کتابی شکل دی گئی ہے، امید ہے کہ موضوع سے متعلق اہم مباحث کے حوالے سے یہ کتاب مفید ثابت ہوگی۔

ڈاؤن لوڈ

الفاظ طلاق کے اصول : یہ کتاب ان مضامین کا مجموعہ ہے جو "ماہنامہ بینات" میں محرم الحرام 1435ھ سے 1436ھ تک گیارہ اقساط میں شائع ہوئے۔ اب انہیں افادہ عام کے لیے یکجا شائع کیا جارہا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اسے قارئین کے لیے مفید بنائے۔

ڈاؤن لوڈ

قرآن کریم میں امت کو تعلیم دی گئیں انبیاء کرام اور اہل ایمان کی دعاؤں کا مجموعہ۔

ڈاؤن لوڈ

استخارہ مسنون عمل ہے، حضور صلی اللہ علیہ و سلم، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو استخارہ کی باقاعدہ تعلیم دیا کرتے تھے، استخارہ کرنا سعادت مندی اور نہ کرنا یا اسے ترک کردینا محرومی کی علامت ہے۔ استخارہ کیا ہے؟ اس کی حقیقت اور مقصد کیا ہے؟ استخارہ کب کرنا چاہیے؟ استخارہ خود کرنا چاہیے یا کسی سے کروانا چاہیے؟ استخارہ کے لیے کیا کوئی خاص وقت مقرر ہے؟ پیش نظر کتاب میں استخارہ سے متعلق مذکورہ اور دیگر ضروری باتوں کو حدیث نبوی ﷺ اور حضرات علماء کرام کی تشریحات کی مدد سے جمع کردیا گیا ہے، ساتھ ہی استخارہ سے متعلق مختلف قسم کی جو غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں ان کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے۔

ڈاؤن لوڈ

احکام میت : تالیف حضرت ڈاکٹر محمد عبد الحی صاحب عارفی رحمہ اللہ۔ اس کتاب میں موت سے پہلے، موت کے وقت اور موت کے بعد کے ضروری مسائل جمع کیے گئے ہیں۔ مسلمان کے آخری لمحات زندگی سے لے کر عالم برزخ تک کے تمام مراحل کے متعلق احادیث نبویہ اور فقہی مسائل نہایت تدقیق وتفصیل وتحقیق سے جمع کیے گئے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ

دائمی نقشہ اوقات نماز، سحر و افطار برائے کراچی و مضافات - مرتبہ: پروفیسر عبد اللطیف بن عبد العزیز رحمہ اللہ - مصدقہ: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی۔

ڈاؤن لوڈ