بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

قرآن و حدیث کی جامع دعائیں

 

ایمان اور یقین صادق کی طلب


ایمان ا ور یقین صادق اور رضا بالقضا کے حصول کے لیے یہ پڑھے

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ ‌إِيْمَانًا ‌يُّبَاشِرُ قَلْبِيْ وَيَقِيْنًا صَادِقًا حَتّٰى أَعْلَمَ أَنَّهٗ لَا يُصِيْبُنِيْ إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِيْ وَرِضًا بِمَا قَسَمْتَ لِيْ

ترجمہ:

اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں ایسا ایمان جو میرے دل میں پیوست ہوجائے، ایسا یقین صادق جس کے بعد یہ حقیقت میرا علم بن جائے کہ مجھ پر صرف وہی تکلیف آئے گی جو تو نے میرے لیے لکھ دی ہے، اور میں تجھ سے استدعا کرتا ہوں کہ میرا یہ حال کردے کہ زندگی کا جو سامان تو مجھے دے میں اس پر دل سے راضی رہوں۔

(المعجم الاوسط للطبراني، 6/118، قاھرۃ۔ مسند البزار، 12/18، مدینۃ)




مزید دعائیں