
جب سفر سے واپسی ہو تو ہر بلندی پر تین باراَللّٰهُ اَکْبَرُ کہے اور پھر یہ پڑھے
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے ملک ہے، اور اسی کے لیے سب تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، ہم لوٹنے والے ہیں (اللہ کی) بندگی کرنے والے ہیں، سجدہ کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں، اللہ نے اپنا وعدہ سچ کردیا، اور اپنے بندے کی مدد کی، اور اس کے مخالف لشکروں کو شکست دی۔