بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

سفر سے متعلق دعائیں

 

سفر میں سحر کاوقت ہوجانے پہ پڑھی جانے والی دعا


سفر میں جب سحر کاوقت ہوتویہ پڑھے

سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللهِ وَ نِعْمَتِهٖ وَ حُسْنِ بَلَائِهٖ عَلَیْنَا۔ رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَاَفْضِلْ عَلَیْنَا عَائِذًا بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ

ترجمہ:

سننے والے نے (ہم سے) اللہ کی تعریف بیان کرنا سنا، اور اس کی نعمت کا اور اس کا ہم کو اچھے حال میں رکھنے کا اقرار جو ہم نے کیا وہ بھی سنا، اے ہمارے رب! تو ہمارے ساتھ رہ، اور ہم پر فضل کر۔ یہ دعا کرتے ہوئے دوزخ سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔

(صحيح مسلم، 4/2086، بیروت)، (سنن أبي داود، 4/323 بیروت)، (المعجم الكبير للطبراني، 17/324، قاھرۃ)، (الحصن الحصین، 211، غراس)

حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو سوار اپنے سفر میں دنیاوی باتوں سے دل ہٹاکر اللہ کی طرف دھیان رکھے، اور اس کی یاد میں لگا رہے تو اس کے ساتھ فرشتہ رہتا ہے، اور جو شخص واہیات شعروں میں یا کسی بیہودہ شغل میں لگا رہتا ہے تو اس کے ساتھ شیطان رہتا ہے۔:





مزید دعائیں