بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

سفر سے متعلق دعائیں

 

سوار ہوتے وقت پڑھی جانے والی دعا


جب سوار ہونے لگے، اور رکاب (یا پائیدان) پر قدم رکھے، تو بِسْمِ اللهِ کہے، اور جب جانور کی پشت (یا سیٹ) پر بیٹھ جائے، تو اَلْحَمْدُ للهِ کہے، پھر یہ آیت پڑھے :

سُبْحَانَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِيْنَ وَإِنَّـآ إِلىٰ رَبِّـنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ

ترجمہ:

اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے قبضے میں دے دیا، اور ہم (اس کی قدرت کے بغیر) اسے قبضہ میں کرنے والے نہ تھے، اور بلاشبہ ہم کو اپنے رب کی طرف ضرور جانا ہے۔

(مشكاة المصابيح 2/752، بیروت)، (الحصن الحصین، 204، غراس)




مزید دعائیں