بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

آندھی اور بارش کے وقت پڑھنے کی دعائیں

 

بادل پر نظرپڑنے کے بعد پڑھی جانے والی دعا


جب بادل آتا ہوا نظر پڑھے تو یہ پڑھے

اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ بِهٖ،‏ اَللّٰهُمَّ سَيْبًا نَّافِعًا ‏

ترجمہ:

اے اللہ! ہم تیری پناہ چاہتے ہیں اس چیز کی برائی سے جسے لے کر یہ بھیجا گیا ہے، اے اللہ! اس ابر کو خیر و برکت اور نفع دینے والا بنا۔

(سنن ابن ماجه، 5/51، دارالرسالۃ)، (إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة، 2/343، ریاض)، (الحصن الحصین، 247، غراس)