بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

آندھی اور بارش کے وقت پڑھنے کی دعائیں

 

حد سے زیادہ بارش کے وقت پڑھی جانے والی دعا


جب بارش حد سے زیادہ ہونے لگے تو یہ پڑھے

اَللّٰهُمَّ حَوَالَيْنَا، وَلَا عَلَيْنَا، اَللّٰهُمَّ عَلَى الْاٰكَامِ وَالْاٰجَامِ وَالظِّرَابِ وَالْاَوْدِیَۃِ وَ مَنَابِتِ الشَّجَرِ

ترجمہ:

اے اللہ! ہمارے آس پاس اس کو برسا، اور ہم پر نہ برسا، اے اللہ! ٹیلوں پراور بنوں میں اور پہاڑوں میں اور نالوں میں اور درخت پیدا ہونے کی جگہ اس کو برسا۔

(صحيح البخاري، 2/28، دارطوق النجاۃ)، (صحيح مسلم، 2/612، بيروت)، (الحصن الحصین، 247، غراس)