بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

نیند، خواب اور بیداری سے متعلق دعائیں

 

سوتے وقت پڑھنے کی دعا


جب سونے کا ارادہ کرے تو وضو کر لے اور اپنے بستر کو تین بار جھاڑ لے، پھر داہنی (سیدھی) کروٹ پر لیٹ کر سر کے نیچے داہنا (سیدھا) ہاتھ رکھ کر تین بار یہ پڑھے

بِاسْمِكَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْبِیْ، وَ بِكَ اَرْفَعُهُ، اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْهَا، وَ اِنْ اَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهٖ عِبَادَكَ الصَّالِحِیْنَ.

ترجمہ:

اے میرے پروردگار! میں نے تیرا نام لے کر اپنا پہلو رکھا، اور تیری قدرت سے اس کو اٹھاؤں گا، اگر تو (سوتے میں) میرے نفس کو روک لے (یعنی مجھے موت دے دے) تو میرے نفس پر رحم کیجیو، اور اگر تو اسے زندہ چھوڑ دے تو اپنی قدرت کے ذریعہ اس کی حفاظت کیجیو، جس کے ذریعہ تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔

(صحيح البخاري، 8/87، قاهرة)، (صحيح مسلم، 8/79، بيروت)