بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

نیند، خواب اور بیداری سے متعلق دعائیں

 

سوتے وقت پڑھنے کی دعا


جب سونے کا ارادہ کرے تو وضو کر لے اور اپنے بستر کو تین بار جھاڑ لے، پھر داہنی (سیدھی) کروٹ پر لیٹ کر سر کے نیچے داہنا (سیدھا) ہاتھ رکھ کر تین بار یہ پڑھے

اَللّٰهُمَّ قِنِیْ عَذَابَكَ یَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَكَ.

ترجمہ:

اے خدا! مجھے اپنے عذاب سے بچائیو جس روز تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا۔

(سنن الترمذي، 5/471، بيروت)، (بخاری، مسلم، مشکاۃ شریف، حِصن حَصِین)