بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

نیند، خواب اور بیداری سے متعلق دعائیں

 

خواب سنانے والے کو دی جانے والی دعا


جب کوئی معبر یا کسی بھی دوست کو خواب سنائے تو وہ یہ دعا پڑھے

خَيْرٌ ‌تَلَقَّاهُ، وَشَرٌّ تَوَقَّاهُ، وَخَيْرٌ لَّنَا، وَشَرٌّ لِّاَعْدَائِنَا، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ

ترجمہ:

اللہ تعالی اس خواب کی خیر تم کو عطا فرمائے، اور اس کے شر سے تمہاری حفاظت فرمائے، اور اللہ کرے کہ یہ خواب ہمارے لیے اچھا ہو، اور ہمارے دشمنوں کے لیے برا ہو، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔

(عمل اليوم والليلة لابن السُنِّي، 694، بیروت۔ المعجم الكبير للطبراني، 8/302، قاھرۃ)