بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

مسجد، اذان، وضو اور نماز سے متعلق دعائیں اور اذکار

 

درود شریف کے بعد پڑھی جانے والی ساتویں دعا


درود شریف کے بعد یہ دعا بھی پڑھ سکتے ہیں

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهٖ ‌مَا ‌عَلِمْتُ ‌مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهٖ ‌مَا ‌عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ عِبَادُكَ الصَّالِحُوْنَ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ مِنْهُ عِبَادُكَ الصَّالِحُوْنَ، رَبَّنَا اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِي الْاخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ، رَبَّنَا إِنَّنَا اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ، وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ

ترجمہ:

اے اللہ! میں تجھ سے ہر قسم کی خیر طلب کرتا ہوں جس کو میں جانتا ہوں یا نہیں جانتا، اور ہر قسم کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں جس کو میں جانتا ہوں یا نہیں جانتا، اور تجھ سے ہر وہ خیر طلب کرتا ہوں جو تیرے نیک بندوں نے طلب کی اور ہر اس شر سے پناہ مانگتا ہوں جس سے تیرے نیک بندوں نے پناہ مانگی، اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا، اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، اب ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دے، اور ہمیں دے وہ جس کا تو نے ہم سے وعدہ کیا ہے اپنے رسولوں کی معرفت اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر بے شک تو وعدہ خلاف نہیں کرتا۔

(مصنف ابن أبي شيبة، 1/264، ریاض، سورۃ البقرۃ، 201، سورۃ ال عمران 16، 195 )




مزید دعائیں