بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

مسجد، اذان، وضو اور نماز سے متعلق دعائیں اور اذکار

 

اذان کا جواب


جب اذان کی آواز سنے تو مؤذن کو جواب دے، یعنی جو مؤذن کہے وہی کہتا جائے۔ حَيَّ عَلَی الصَّلٰوةِ اور حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے جواب میں لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ کہے۔

اَللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ، اَللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ، اَشْھَدُ اَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، اَشْھَدُ اَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰهِ، اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ، اَللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ

ترجمہ:

اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں،نہیں ہے کسی قسم کی قوت اور طاقت مگر اللہ کی مدد سے، نہیں ہے کسی قسم کی قوت اور طاقت مگر اللہ کی مدد سے، نہیں ہے کسی قسم کی قوت اور طاقت مگر اللہ کی مدد سے، نہیں ہے کسی قسم کی قوت اور طاقت مگر اللہ کی مدد سے، اللہ بہت بڑا ہے اللہ بہت بڑا ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

(صحيح البخاري، 1/126، قاهرة۔ صحيح مسلم، 1/289، بيروت)، (حصن)

حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص مؤذن کا جواب دے اس کے لئے جنت ہے۔:





مزید دعائیں