بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

مسجد، اذان، وضو اور نماز سے متعلق دعائیں اور اذکار

 

صبح کی نماز کے لیے نکلتے وقت کی دعا


جب صبح کی نماز کے لئے نکلے تو یہ پڑھے

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبیْ نُوْرًا وَّ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ شِمَالِیْ نُوْرًا وَّمِنْ خَلْفِیْ نُوْرًا وَّمِنْ اَمَامِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا وَّفِیْ عَصَبِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ لَحْمِیْ نُوْرًا وَّفِیْ دَمِیْ نُوْرًا وَّفِیْ شَعْرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَشَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا، وَّاجْعَلْ فِیْ نَفْسِیْ نُوْرًا وَّاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا وَاجْعَلْنِیْ نُوْرًا، وَّاجْعَلْ مِنْ فَوْقِیْ نُوْرًا وَّمِنْ تَحْتِیْ نُوْرًا، اَللّٰهُمّ اَعْطِنِیْ نُوْرًاـ

ترجمہ:

اے اللہ! میرے دل میں نور کردے، اور میری آنکھوں میں نور کردے، اور میرے کانوں میں نور کردے، اور میرے دائیں نور کردے، اور میرے بائیں نور کردے، اور میرے پیچھے نور کردے، اور میرے آگے نور کردے اور میرے لئے نور کردے، اور میرے پٹھوں میں نور کردے، اور میرے گوشت میں نور کردے، اور میرے خون میں نور کردے، اور میرے بالوں میں نور کردے، اور میری کھال میں نور کردے، اور میری زبان میں نور کردے، اور میرے نفس میں نور کردے،اور میرے لئے بڑا نور مقرر کردے، اور مجھے نور کردے، اور میرے اوپر نور کردے، اورمیرے نیچے نور کردے، اے اللہ! مجھے نور عنایت فرما۔

(مشكاة المصابيح، ١/ 374، بيروت)، (مصابيح السنة، ١/ 423، بيروت)، (حصن حصین)




مزید دعائیں