بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

استخارہ، نمازِ حاجت، صلات التسبیح

 

نمازِ حاجت


حضرت عبداللہ بن اَبِی اوفٰی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس سے اللہ کی کوئی حاجت ہو یا کسی بندہ سے کوئی حاجت ہو تو وضو کرے، اور اچھی طرح وضو کرے پھر دو رکعتیں پڑھ کر اللہ کی تعریف کرے، اور نبی کریمﷺ پر درود شریف پڑھے، اور پھر اللہ سے یُوں دُعامانگے۔

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ۔ سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ اَسْئَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْغَنِیْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَّالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ اِثْمٍ، لَّا تَدَعْ لِيْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَهٗ وَلَا ھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَهٗ وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا اِلَّا قَضَیْتَهَا یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔

ترجمہ:

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو حلیم اور کریم ہے، اللہ پاک ہے جوعرش عظیم کا رب ہے، اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے اللہ میں تجھ سے تیری رحمت کو واجب کرنے والی چیزوں کا اور ان چیزوں کا سوال کرتا ہوں جو تیری مغفرت کو ضروری کردیں، اور ہر بھلائی میں اپنا حصّہ اور ہر گناہ سے سلامتی چاہتا ہوں، اے اللہ تو میرا کوئی گناہ بخشے بغیر اور کوئی رنج دُور کیے بغیر اور کوئی حاجت جو تجھے پسند ہو پوری کیے بغیر نہ چھوڑ۔ اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے۔

(سنن الترمذي، 2/344، مصر)، (سنن ابن ماجه، 2/394، دارالرسالۃ)