بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

صبح و شام کی دعائیں اور اذکار

 

صبح و شام پڑھنے کی دعا


صبح اور شام کو تین مرتبہ پڑھیں

رَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّ بِالْإِسْلَامِ دِيْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ نَّبِيًّا (صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ).

ترجمہ:

میں اللہ کو رب ماننے پر اور اسلام کو دین ماننے پر اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو نبی ماننے پر راضی ہوں۔

(المستدرك على الصحيحين للحاكم، 1/699، بيروت)، (سنن الترمذي، 5/465، بيروت)

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ جو مسلمان بندہ صبح و شام تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لیا کرے تو خدا کے ذمہ ہے کہ قیامت کے دن اسے راضی کرے۔: