بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

صبح و شام کی دعائیں اور اذکار

 

دعاء انس بن مالک رضی اللہ عنہ


ہر قسم کے شر سے حفاظت کے لیے یہ پڑھے، (انسان، شیطان اور درندوں کے شر سے بچنے کے لیے مجرب دعا)

بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى نَفْسِيْ وَدِيْنِيْ بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى مَا أَعْطَانِيْ رَبِّيْ عَزَّ وَجَلَّ بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى أَهْلِيْ وَمَالِيْ اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ رَبِّيْ اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ رَبِّيْ لَا أُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا أَجِرْنِيْ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيْمٍ وَّمِنْ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيْدٍ إِنَّ وَلِيِّيَ اللّٰهُ الَّذِيْ نَزَّلَ الْكِتَابَ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِيْنَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ

ترجمہ:

اللہ تعالیٰ کے نام کی حفاظت مانگتا ہوں اپنی جان اور دین کے لیے، اللہ کے نام کی حفاظت مانگتا ہوں ہر نعمت پر جو حق تعالیٰ نے عطا فرمائی ہے، اللہ تعالیٰ ہی کے نام کی حفاظت مانگتا ہوں اپنے اہل و مال اور اولاد کے لیے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ ہی میرا پروردگار ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ ہی میرا پروردگار ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا، اور میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں ہر شیطان مردود کے شر سے اور ہر شیطان متکبر کے شر سے، بے شک میرا حمایتی اللہ ہے جس نے کتاب نازل فرمائی، اور وہ نیکو کاروں کی حمایت کرتا ہے، پھر اگر وہ (کفار وغیرہ) منہ پھیریں تو آپ فرمادیں کہ اللہ میرے لیے کافی ہے اس کے سواکوئی معبود نہیں ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔

(الدعاء للطبراني، 323، العلمیۃ۔ عمل اليوم والليلة لابن السني، 308، بیروت)