بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

بازار، خرید و فروخت اور لین دین سے متعلق دعائیں

 

بازار میں داخل ہونے کی دعا


جب بازار میں داخل ہوتو یہ پڑھے

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَاشَرِیْك لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، یُحْيِیْ وَ یُمِیْتُ، وَھُوَ حَيٌّ لَّا یَمُوْتُ، بِیَدِهِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔

ترجمہ:

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے ملک ہے، اور اسی کے لئے حمد ہے، وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور وہ خود زندہ ہے اسے موت نہ آئے گی، اس کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

(سنن الترمذي، 5/491، بيروت)، (مسند أحمد بن حنبل، 1/47، قاهرة)، (مشکاۃ شریف)

بازار میں اس کے پڑھنے سے اللہ تعالی دس لاکھ نیکیاں لکھ دیں گے، اور دس لاکھ گناہ معاف فرمادیں گے، اور دس لاکھ درجے بلند فرمادیں گے، اور اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنادیں گے۔: