بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

رمضان، روزہ اور افطار سے متعلق دعائیں

 

دخول رمضان کی دوسری دعا


جب رمضان شروع ہونے والا ہو تو یہ دعا پڑھیں

اَللّٰهُمَّ أَظَلَّ شَهْرُ رَمَضَانَ وَحَضَرَ، فَسَلِّمْهُ لِيْ وَسَلِّمْنِيْ فِيْهِ، وَتَسَلَّمْهُ مِنِّيْ اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِيْ صِيَامَهٗ وَقِيَامَهٗ صَبْرًا وَّاحْتِسَابًا وَّارْزُقْنِيْ فِيْهِ الْجِدَّ وَالِْاجْتِهَادَ وَالْقُوَّةَ وَالنَّشَاطَ وَأَعِذْنِيْ فِيْهِ مِنَ السَّاٰمَةِ وَالْفَتْرَةِ وَالْكَسَلِ وَالنُّعَاسِ وَوَفِّقْنِيْ فِيْهِ لِلَيْلَةِ الْقَدْرِ وَاجْعَلْهَا خَيْرًا لِّيْ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ

ترجمہ:

اے اللہ! رمضان کا مہینہ قریب آ گیا، پس آپ اس مہینے کو میری سلامتی کا ذریعہ بنائیے اور مجھے اس مہینے میں گناہوں سے محفوظ فرمائیے اور میری طرف سے اسے سلامتی والا بنائیے۔ اے اللہ! مجھے صبر اور اجر کی امید کے ساتھ اس کے روزے اور راتوں کی عبادت کی توفیق عطا فرمائیے، اور اس مہینے میں مجھے کوشش کرنے کی، محنت کرنے کی، طاقت کی اور چستی کی توفیق عطا فرمائیے، اور مجھے بچا لیجیے اس مہینے میں اکتاہٹ، تھکنے، سستی اور اونگھنے سے،اور اس مہینے میں مجھے شب قدر نصیب فرمائیے جس کو آپ نے ہزار مہینے سے بہتر بنایا ہے۔​

(الدعاء للطبراني، 284، العلمیۃ)

روایت ہے کہ مسلمان رمضان کا مہینہ داخل ہونے پر مندرجہ بالا دعا پڑھا کرتے تھے: