بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

مختلف حالات میں پڑھی جانے والی دعائیں

 

گناہ سرزد ہوجانے کے بعد پڑھی جانے والی دعا


اگر کوئی گناہ سرزد ہوجائے (اللہ نہ کرے) تو اچھی طرح و ضوکرکے دو رکعت پڑھ کر اللہ سے معافی مانگے، یہ بھی پڑھے

أَيْ رَبِّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ

ترجمہ:

اے میرے پروردگار! میرا گناہ معاف کردے

(سورۃ النساء، 110۔ عمل اليوم والليلة لابن السني، 316،318، بیروت)

حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ اگر کسی سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے (اللہ نہ کرے) تو اچھی طرح و ضوکرکے دو رکعت پڑھ کر اللہ سے معافی مانگے تو اللہ معاف کر دیتا ہے، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: وَمَنْ يَّعْمَلْ سُوْءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهٗ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللّٰهَ يَجِدِ اللّٰهَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا۔ ترجمہ: اور جو شخص کوئی برا کام کر بیٹھے یا اپنے حق میں ظلم کرلے پھر اللہ سے معافی مانگے تو اللہ کو بخشنے والا (اور) مہربان پائے گا۔:





مزید دعائیں