بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

حج، عمرہ اور قربانی سے متعلق دعائیں

 

دوران طواف پڑھی جانے والی دعا


دوران طواف یہ بھی پڑھتا رہے

سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ

ترجمہ:

اللہ کی ذات پاک ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور نہیں ہے کسی قسم کی قوت اور طاقت مگر اللہ کی مدد سے۔

(سنن ابن ماجۃ، 4/182,183 الرسالة)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص بیت اللہ کا طواف کرے اور کوئی گفتگو نہ کرے مگر یہ مذکورہ بالا کلمات پڑھتا رہے تو اس کے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور دس درجے بلند ہوتے ہیں۔: