بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

بیماری اور عیادت سے متعلق دعائیں

 

بدن میں تکلیف کے وقت پڑھی جانے والی دعا


جب بدن میں کسی جگہ تکلیف ہو یا پھوڑا یا زخم ہو تو اپنی شہادت کی انگلی کو لعابِ دہن لگا کر زمین پر رکھ دے اور پھر اٹھا کر زخم یا پھوڑے کی جگہ پھیرتے ہوۓ یہ دُعا پڑھے:

بِسْمِ اللّٰهِ تُرْبَةُ أرْضِنَا بِرِيْقَةِ بَعْضِنَا لِيُشْفٰى بِهٖ سَقِيْمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا

ترجمہ:

میں اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتا ہوں۔ یہ ہماری زمین کی مٹی ہے جو ہم میں سے کسی کے تھوک میں ملی ہوئی ہے، تاکہ ہمارے بیمار کو ہمارے رب کے حکم سے شفا ہو جاۓ۔

(صحيح البخاري، 7/133، دار طوق النجاۃ)، (صحيح مسلم، 4/1724، بیروت)