بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

بیماری اور عیادت سے متعلق دعائیں

 

پیشاب بند ہو جانے یا پتھری کے مرض کے وقت پڑھی جانے والی دعا


جس کسی کا پیشاب بند ہو جاۓ یا پتھری کا مرض ہو تو یہ پڑھ کر دم کرے

رَبُّنَا اللّٰهُ الَّذِيْ فِی السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ، أَمْرُكَ فِی السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ كَمَا رَحْمَتُكَ فِی السَّمَاءِ، فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِی الْأَرْضِ، وَاغْفِرْ لَنَا حَوْبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِيْنَ، فَاَنْزِلْ شِفَاءً مِّنْ شِفَائِكَ وَ رَحْمَةً مِّنْ رَّحْمَتِكَ عَلٰى هٰذَا الْوَجْعِ

ترجمہ:

ہمارا رب وہ اللہ ہے جو آسمان میں (معبود) ہے۔ تیرا نام پاک ہے، تیرا حکم آسمان اور زمین میں جاری ہے، جیسا کہ تیری رحمت آسمان میں ہے سو تو زمین میں وہی اپنی رحمت بھیج، اور ہمارے گناہ اور ہماری خطائیں بخش دے تو پاکیزہ لوگوں کا رب ہے۔ سو تو اپنی شفاؤں میں سے ایک شفا اور اپنی رحمتوں میں سے ایک رحمت اس درد پر اتار دے۔

(السنن الكبرى للنسائي، 9/381، بیروت)، (سنن الترمذي ت شاكر، 4/399، مصر)

فائدہ:۔ کسی کو زہریلا جانور ڈس لے تو سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرے۔: