بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

مصیبت اور پریشانی سے نجات کے لیے دعائیں

 

کوئی چیز گم ہو جانے یا غلام یا جانور بھاگ جانے کی صورت میں پڑھی جانے والی دعا


جب کوئی چیز گم ہو جاۓ یا غلام یا جانور بھاگ جاۓ تو یہ دُعا پڑھے

اَللّٰهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ اُرْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ، فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ

ترجمہ:

اے اللہ! اے گم شدہ کو واپس کرنے والے اور راہ بھٹکے کو راہ دکھانے والے، تو ہی گم شدہ کو راہ دکھاتا ہے، اپنی قدرت اور غالبیت کے ذریعے میری گم شدہ چیز کو واپس فرما دے، کیونکہ وہ بیشک تیری عنایت اور تیرے فضل سے مجھ کو ملی تھی۔

(المعجم الكبير للطبراني، 12/340، قاھرۃ)، (الحصن الحصین، 269، غراس)




مزید دعائیں