بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

مصیبت اور پریشانی سے نجات کے لیے دعائیں

 

حرز ابی دجانہ رضی اللہ عنہ


جنات سے بچنے کے لیے بہترین تعویذ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔ هٰذَا ‌كِتَابٌ ‌مِّنْ ‌مُّحَمَّدٍ رَّسُوْلِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلٰى مَنْ طَرَقَ الدَّارَ مِنَ الْعُمَّارِ وَالزُّوَّارِ وَالصَّالِحِيْنَ إِلَّا طَارِقًا يَّطْرُقُ بِخَيْرٍ يَّا رَحْمٰنُ أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ لَنَا وَلَكُمْ فِي الْحَقِّ سَعَةً فَإِنْ تَكُ عَاشِقًا مُّوْلَعًا أَوْ فَاجِرًا مُقْتَحِمًا أَوْ رَاغِبًا حَقًّا أَوْ مُبْطِلًا هٰذَا كِتَابُ اللّٰهِ تَبَارَكَ وَتَعَالٰى يَنْطِقُ عَلَيْنَا وَعَلَيْكُمْ بِالْحَقِّ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ وَرُسُلُنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ۔ اُتْرُكُوْا صَاحِبَ كِتَابِيْ هٰذَا وَانْطَلِقُوْا إِلٰى عَبَدَةِ الْأَصْنَامِ وَإِلٰى مَنْ يَّزْعَمُ أَنَّ مَعَ اللّٰهِ إِلٰهًا اٰخَرَ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهٗ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ يُغْلَبُونَ حٰمٓ لَا يُنْصَرُوْنَ حٰمٓ عٓسٓقٓ تَفَرَّقَ أَعْدَاءُ اللّٰهِ وَبَلَغَتْ حُجَّةُ اللّٰهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللّٰهُ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۔

ترجمہ:

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ مکتوب حضرت محمد ﷺ کی طرف سے ہے جو اللہ رب العلمین کے رسول ہیں ان جنات کے نام جو انسانی آبادیوں میں داخل ہوتے ہیں رہائش پذیر ہیں یا زائر بن کر آتے ہیں یا نیک ہیں مگر وہ جو خیر کے ساتھ رات کے وقت آتے ہیں، اے بڑے مہربان! (یاد رکھو:) ہمارے لیے اور تمہارے لیے حق کے سامنے ایک گھڑی ہے۔ پس اگر تو عاشق فریفتہ ہے یا گناہ گار ہے یا صحیح رغبت رکھنے والا ہے یا باطل (بہر صورت) یہ کتاب ہم پر اور تم پر ناطق ہے حق کے ساتھ بے شک ہم لکھواتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو اور ہمارے فرستادہ لکھتے ہیں جو تم مکر کرتے ہو۔ چھوڑ دو میرے اس رقعہ کے حامل کو اور چلے جاؤ بتوں کے پجاریوں کی طرف اور ان کی طرف جو یہ زعم رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی کے ساتھ اور معبود بھی ہیں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ہر شئی فنا ہونے والی ہے مگر اس کی ذات (جل و علا شانہ) اسی کا حکم چلتا ہے اور اسی کی طرف تم دوبارہ لوٹائے جاؤگے۔ وہ مغلوب ہوجائیں،(حم) ان کی مدد نہ ہو، (حم عسق) پراگندہ ہوگئے اللہ کے دشمن اور اللہ کی حجت تمام ہوگئی۔ نہیں ہے برائی سے پھرنے کی طاقت اور نہیں ہے نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ تعالی کی مدد سے جو بلند اور عظیم ہے پس کفایت کرے گا اللہ تعالی تیرے لیے ان کی طرف سے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

(دلائل النبوة للبيهقي، 7/119، العلمیۃ)




مزید دعائیں