بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

لباس، زیب و زینت سے متعلق دعائیں

 

نیا لباس پہننے کی دوسری دعا


جب نیا لباس پہنے تو یہ پڑھے

اَلحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ كَسَانِيْ مَا أُوَارِيْ بِهِ عَوْرَتِيْ وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِيْ حَيَاتِيْ

ترجمہ:

سب تعریف خدا کے لیے ہے جس نے مجھے کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی شرم کی چیز چھپاتا ہوں، اور اپنی زندگی میں اس کے ذریعہ خوب صورتی حاصل کرتا ہوں۔

(مشكاة المصابيح، 2/1251، بیروت)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نیا کپڑاپہن کر یہ دعا پڑھے، اور پرانے کپڑے کو صدقہ کردے تو زندگی میں مرنے کے بعد خدا کی حفاظت اور خدا کے چھپانے میں رہے گا (یعنی خدا اسے مصیبتوں سے محفوظ رکھے گا، اور اس کے گناہوں کو پوشیدہ رکھے گا)۔: