بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

شادی بیاہ سے متعلق دعائیں

 

ہمبستری کے وقت کی دعا


جب بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ پڑھے

بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا

ترجمہ:

میں اللہ کا نام لےکر یہ کام کرتا ہوں، اے اللہ! تو ہمیں شیطان سے بچا، اور جو اولاد تو ہم کو دے اس سے (بھی) شیطان کو دور رکھ۔

(صحيح البخاري، 9/ 119، دارطوق النجاۃ)، (صحيح مسلم، 2/1058، بیروت)، (مشكاة المصابيح 2/1286، بیروت۔ مظاہرحق، 4/263، دارالاشاعت) (الحصن الحصین، 21، مصر)

اس دعا کے پڑھ لینے کے بعد اس وقت کی ہمبستری سے جو اولاد پیدا ہوگی شیطان اسے کبھی ضرر نہ پہنچا سکے گا۔ فائدہ: اس کو ضرور پڑھنا چاہیے کیوں کہ ہمبستری کے وقت اللہ کا نام نہ لینے سے شیطان کا نطفہ بھی مرد کے نطفہ کے ساتھ اندر چلا جاتا ہے۔(مظاہر حق):