بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

موت، تعزیت، جنازے اور زیارتِ قبور سے متعلق دعائیں

 

میت کے پاس پڑھی جانے والی دعا


میت کے پاس جو لوگ ہوں وہ یہ دعا پڑھیں (اور فلاں کی جگہ مرنے والے کا نام لیا جائے)

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِفُلَانٍ وَّارْفَعْ دَرَجَتَهٗ فِي الْمَهْدِيِّيْنَ وَاخْلُفْهُ فِيْ عَقِبِهٖ فِي الْغَابِرِيْنَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهٗ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ اَللّٰهُمَّ ‌افْسَحْ ‌لَهٗ ‌فِيْ ‌قَبْرِهٖ وَنَوِّرْ لَهٗ فِيْهِ

ترجمہ:

اے اللہ! فلاں شخص کو (یہاں پر مرنے والے کا نام لے) بخش دے اور ہدایت یافتہ ( جنتی لوگوں میں) اس کا درجہ بلند فرما، ااس کے پسماندگان میں تو اس کا قائم مقام بن جا، ہماری، اس کی اور سب کی مغفرت فرمادے، اے رب العالمین! اور اس کی قبر کوکشادہ کردے اور قبر میں اس کو نور عطا فرمادے یعنی قبر روشن کر دے،

(سنن أبي داود، 5/37، الرسالۃ)