انور | بہت روشن، واضح تر، حسین و خوش رنگ، بہت گورا، کِھلے ہو ئے رنگ کا | ادیب | ادب سکھانے والا، علم ادب کا ماہر، اعلیٰ اخلاق کا حامل |
اثیر | اونچا، بلند و بالا، تلوار کی چمک، قابل ترجیح | آصف | حضرت سلیمان علیہ السلام کے وزیر کا نام (آصف بن برخیا)، وزیر |
برھان | قاطع اور واضح دلیل، ثبوت | تقی | پرہیزگار ، متقی ، اللہ کا خوف دل میں رکھنے والا، اس کی عظمت و ہیبت کے باعث ڈرنے والا |
جلال | رعب، بزرگی | جمال | حسن، خوبصورتی، خوش اخلاقی، صبر و تحمل |
حسام | تیز تلوار، تلوار کی دھار، (قاضی حسام الدین رحمہ اللہ مشہور شخصیت گزرے ہیں) | حاکم | مشہور محدث کا لقب، فرماں روا، حکمراں، گورنر، جج |
حزب اللہ | حزب بمعنی پارٹی، جماعت، اعوان و انصار۔ حزب اللہ کا معنیٰ : اللہ کی جماعت | درویش | جس نے اللہ کے واسطے فقر اختیار کیا ہو، سالک، اللہ والا، خدا رسیدہ شخص |
ذاکر | ذکرکرنے والا ، یاد کرنے والا ۔ | ذوالقرنین | مختلف اقوال میں سے ایک قول کے مطابق مشہور یونانی فاتح سکندر مقدونی اور دوسرے قول کے مطابق بانئ سلطنت ایران ، البتہ قرن سینگ ، قوم کا سردار ، عورت کی زلف ، اور زمانے وغیرہ کے معنی میں استعمال ہوتا ہے ۔ لہذا ذوالقرنین کا لفظی معنی ہے :دو زلفوں والا ۔ |
رضوان | رضامندی، خوش ہونا، جنت کا دربان۔ | رحمت | مہربانی، شفقت، ترس، رحم، بھلائ، نعمت، علامہ رحمت اللہ کیرانوی مشہور بزرگ گزرے ہیں۔ |
رفیق | مہربان ، شفیق ، ساتھی ، دوست ، ہم راہی ، ہم پیشہ ، خاوند ، رفیق حیات ، محبوب، ہم وطن | رفعت | بلندی ،مرتبہ کی بلندی، عزت |
راغب | رغبت رکھنے والا، مائل ہونے والا، آمادہ ہونے والا، دلچسپی رکھنے والا، پسند کرنے والا | زاہد | عبادت گزار، تارک الدنیا، خدارسیدہ |
زین | ہر سجانے اور زیب دینے والی چیز، آراستگی، بناؤسنگھار، اچھا، خوبصورت | زکی | نیک وصالح، بہتر نشوونماپانے والا |
سعدی | خوش قسمت | سفیر | قاصد، ایلچی، ثالث، مصلح، ایک ملک کا دوسرے ملک میں مستقل نمائندہ، دلال، ہوشیار و باکمال شخص |
سلطان | حکمران، بادشاہ، غلبہ و اقتدار، دلیل و حجت، عمل داری، حکومت | شکیب | بردباری ، برداشت ، صبر ۔ |
صبغۃاللہ | وہ فطرت جس پر اللہ نے لوگوں کو پیدا کیا، اللہ کا مقررکردہ دین | ظریف | ہوشیار، زیرک، تیزطبع، خوب رو، خوش اسلوب |
عاشر | عُشر لینے والا، محصول وصول کرنے والا شخص، عاشر اس شخص کو کہتے ہیں جس کو بادشاہ نے راہ گزر پر تاجروں کے صدقہ لینے کے لیے مقرر کیا ہو | علاؤ الدین | دین کی سربلندی و عزت، "علاء" کئی صحابہ کا نام ہے |
عماد | ستون، سہارے کی چیز، سربراہ فوج ، بعض بزرگوں کا لقب۔ | غضنفر | شیر |
غالی | گراں قدر، مہنگا۔ | غزالی | علم و تصوف کی مشہور شخصیت، غزالۃ نامی علاقے کی طرف منسوب ہے، یا کاتا ہوا سوت بیچنے کی وجہ سے غزالی کہا جاتا ہے |
فیصل | فیصلہ کرنے والا، حق و باطل میں امتیاز کرنے والا، حاکم، قاضی، جج | فرید | بے مثال، یکتا، تنہا، موتیوں اور سونے کی لڑی میں پروئے ہوئے چاندی وغیرہ کے دانے |
فاضل | صاحبِ فضیلت، صاحبِ فضل وکمال، بلند کردار، بلند اخلاق، فضیلت کی ڈگری رکھنے والا، ماہر عالم | قمر | چاند |
قسیم | حصہ دار | لبیب | دانش مند، عقلمند۔ |
محب | محبت کرنےوالا، فریفتہ، دلدادہ | محسن | احسان کرنے والا، اچھا سلوک کرنے والا |
مقبول | منظورشدہ، پسندیدہ، قابل قبول | مخدوم | آقا، مولی۔ |
مسرور | خوش، شادمان | مشاہد | مشاہدہ کرنےوالا، دیکھنے والا۔ |
مراد | تمنا، خواہش، پسند کیا ہوا | معتصم | پناہ لینے والا، بھروسہ کرنے والا، توکل کرنے والا |
نظام | ترتیب، سلیقہ، ڈھنگ،موتیوں کی لڑی ، دھاگے میں پروئے ہوئے جواہر وغیرہ | نفیس | پسندیدہ اور قیمتی چیز، مال کثیر |
نسیب | حسب ونسب میں مشہور شریف آدمی، مناسب۔ | وجیہ | با اثر، با صلاحیت، صاحب قدر ومنزلت، با وجاہت |
ضیاء | روشنی، چمک | طالوت | بنی اسرائیل کے صالح بادشاہ کا نام |
سکندر | ذوالقرنین بادشاہ کا نام اسکندر تھا مشہور قول کے مطابق، اسی کو اسکندر بھی پڑھا جاتا ہےاور یونان کا تیسرا بادشاہ، مشہور فلسفی ارسطو کا شاگرد | صلاح الدین | صلاح الدین ایوبی فاتح قدس |