بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

اسلامی نام

نام معنینام معنی
ابرارنیک، اچھا، صالح، فرمانبردار، اطاعت گزار، نیکوکاروں کی جماعت۔ (بَرّ کی جمع)احساننیکی، اچھا سلوک، بھلائی
اخلاقعادات و اطوار۔ (خُلُق کی جمع)احسننہایت اچھا۔ (اسم تفضیل)
ارشادہدایت، حکم، رہنمائی، تعلیم، مشورہ، وعظ و نصیحتاحترامعزت۔ (حرمت سے ماخوذ)
افتخاربزرگی، فخر کرنا، اظہار عز و شانامتیازفرق، تمیز، ترجیحی سلوک
اشفاقعنایات ، ہمدردیاں و مہربانیاںاعجازمعجز نمائی، انتہائی فصاحت و بلاغت
احتشامحیا، وقار، ندامت، تمیز، وضع داری، رکھ رکھاؤارشدہدایت یافتہ۔ (اسم تفضیل)
انعامتحفہ، بخششاظہارکھولنا، ظاہر کرنا، واضح کرنا
افضلبہت با کمال، بہتر۔ (اسم تفضیل)اکرامعطاء، بزرگی، احترام، مہمان کی خاطر مدارات
اجملنہایت حسین۔ (اسم تفضیل)اظہرنہایت روشن، واضح۔ (اسم تفضیل)
اریبعقل مند، ہوشیار و ماہراسرارراز، بھید، اصل، ہر شے کی حقیقت، اس کا مغز، ہر شے کا اعلی و افضل حصہ۔ (سِرّ کی جمع)
اقبالکامیابی، خوش نصیبی، متوجہ ہونا، آمد، سازگارئ وقت و زمانہ۔ (اِدبار کی ضد)اختروہ چھوٹے چھوٹے نقطے جو شب میں آسمان پر چمکتے نظر آتے ہیں، ستارہ یا سیارہ
ابتسامشگفتگی، مسکراہٹاطہرپاکیزہ۔ (اسم تفضیل)
اعزازمرتبہ، انعام، اکرام کرنا۔ (عزت سے ماخوذ)اخلاصخلوص، محبت، کھوٹ اور آمیزش سے پاک کرنا، اس مکھن کو بھی کہتے ہیں جو تلچھٹ سے جدا کر لیا جائے
اشتیاقآرزو، تمنا، دلچسپی۔ (شوق سے ماخوذ)اعظمبزرگ تر، شان و شوکت والا، بڑائی اور اہمیت والا۔ (اسم تفضیل)
اعتزازعزت حاصل کرنا، سر بلند ہونااکبرسب سے بڑا۔ (اسم تفضیل)
امانپناہ، حفاظت، مطمئن ہوناامدادمدد، حمایت
انتسابمنسوب کرنا، بیانِ نسب، شمولیت، داخلہاقرارتسلیم کرنا، ماننا، اعتراف، بیان
اکملکامل، مکمل۔ (اسم تفضیل)اکرمبہت کرم کرنے والا، زیادہ معزز۔ (اسم تفضیل)
الطافاللہ کی توفیق اور اس کی حفاظت، انسان کی مہربانی، شفقت و کرم، خوش مزاجی، نرمی، نزاکت۔ (لُطف کی جمع)امانتدیانت داری، راست بازی
امجدبزرگ تر، مقدس ترین، عظیم ترین۔ (اسم تفضیل)انتصارکامیابی، فتح، جیت
انتخابپسند کرنا، منتخب کرنا، پسندانکسارعاجزی،عجز، تخفیف۔
انضماممتصل ہونا، مل جانا، شمولیت، اشتراکیت، الحاق، وابستگیآفاقکنارہ، آسمان کا کنارہ جو زمین سے ملا ہوا محسوس ہوتا ہے، دائرہ، دائرۂ معلومات۔ (اُفُق کی جمع)
آزادبے فکر، بے غم، بے نیاز، بے باک، نڈر، حریت پسندآغامالک، سردار، آقا، مخدوم
آفتابسورجبشارتخوش خبری، حسن وجمال، خوش خبری دینے والے کا انعام، نیک فال
بہاءمانوس ہونا، خوش ہونابلیغشستہ بیان کرنے والا، فصیح و بلیغ
ارحمزیادہ رحم کرنے والا، (اسم تفضیل)بصیرتذکاوت، فہم و فراست، علم، نورِ قلب، دلیل، محافظ، عبرت، چلمن یا پردہ، ڈھال
بختیارخوش قسمت، اقبال مند، کامیاببارقچمک دار، روشن، چکا چوند
بسالتبہادری، جرأت، دلیریباصرغور سے دیکھنے والا، واضح چیز
بختاورصاحب نصیب، خوش قسمت، اقبال مندتوکلبھروسہ، اعتماد، اصطلاح شریعت میں معنی یہ ہیں کہ بندہ کسی کام کے سلسلے میں اس کے اسباب ظاہری شرعی کو عمل میں لا کر نتائج کو اللہ تعالیٰ کے حوالہ کر دے اور اس کی کارسازی پر پورا یقین کرے
تحسینتعریف کرنا، اصلاحتجملشان وشوکت، خوبصورت بننا، آراستہ ہونا، سنگار کرنا، مصائب پر صبر کرنا، خوش اخلاق بننا
تفضلکرم کرنا، کسی پر اپنی برتری اور فوقیت جتانا، مہربانی کرناتبشیرخوشخبری دینا
تفہیماچھی طرح سمجھانا، سمجھانے کی کوشش کرنا، ذہن نشین کراناتنویرروشن کرنا، صبح نمودار ہونے کا وقت
تحمیدباربارتعریف کرنا، الحمدللہ کہناتذکیروعظ و نصیحت کرنا، کوئی بات یاد دلانا
تسدیدسیدھا اور درست کرناتوفیقمددِ خداوندی، الہامِ خداوندی، خیر میں کامیابی، خوش قسمتی
توصیفصفت بیان کرنا، کیفیت وحالت بیان کرناتوقیرتعظیم و تکریم کرنا، کسی کو سنجیدہ اور باوقار بنانا
تاثیراثر، رسوخ، اقتدار، کنٹرول، پاورتائبتوبہ کرنے والا، پشیمان، گناہ سے باز آنے والا
تنظیرمثال لانا، کسی چیز کا دوسری چیز سے مقابلہ اور موازنہ کرناتوحیدایک ماننا، اللہ کے اپنے ذات اور تمام صفات میں ایک ہونے پر ایمان
تمثیلتشبیہ، تصویر، نمائندگی، عکاسی، ترجمانیثمیرپھل دار، بارآور، نتیجہ خیز
ثمینقیمتی، بیش قیمت، آٹھواں حصہثقیفعقلمند، زیرک و چالاک، بہت ہوشیار، ذہین، دانشور، حاذق وماہر
ثانیدوسرا، ہمسرجلیسدوست، رفیق، ہم نشین
جاذبپرکشش، دلفریب، دلکش، جاذب نظرجامدٹھوس، جما ہوا
جوہرخلاصہ، خوبی، کسی شئ کی حقیقت، قیمتی پتھر جس کے نگینے وغیرہ بنائے جاتے ہیں، ذاتجسیمفربہ جسم والا، تناور، طاقتور، زبردست، بھاری بھر کم
جیادعمدہ، بہتر، خوش گوار۔ (جَیِّد کی جمع)حشمتشرم و حیا، وقار، تمیز
حسنیننیک اور اچھے لوگ، حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے ناموں کو ایک نام میں یکجا کر کے بھی نام رکھا جاتا ہے۔ (حسن کا تثنیہ)حاذقباکمال، ماہر، ہوشیار
حمودتعریف کنندہ، شکرگزارحصنصحابی کا نام، قلعہ، محفوظ مقام
خلیقمروت والا، لائقخادمخدمت گار، نوکر، کاریگر
خضیرسبز، ہرا، سبز ترکاری، سمندرخاضعمتواضع، تابع، فرمانبردار، ماتحت، عاجزی اختیار کرنے والا
خرمخوشگوار زندگی، بنفشئ رنگ کا لوبیا جیسا ایک پودا، ایران کا ایک شہرخاورمشرق، پورب۔ (مغرب کی ضد)
خورشیدآفتاب، سورجخوشنودراضی، خوش، مسرور
دلاوربہادر، باہمتدلشادخوش، بشاش، مسرور
دلدارمحبوب، معشوق، پیارادل نوازہم خیال، غمگسار،دل لُبھانے والا ، متوجہ کرنے والا ؛ تسلی دینے والا ، خوش آئند
دانششعور، دانائی، علم وفن، عقل مندی، سمجھ، فکر، رائےذکاءذہانت و ہوشیاری، ایک ایسی قوت جس کے ذریعہ انسان تحلیل وتجزیہ، فرق وامتیاز کرنے کے علاوہ مختلف احوال وکوائف میں اپنے کو ڈھالنے پر قادر ہو
ذکیذہین و ہوشیار، زود فہمذی شانقابل توجہ، اہم، باحیثیت، باعزت، شان و شوکت والا
ذو الفقارحضرت علی رضی اللہ عنہ کی تلوار کا لقبریاضیہ روضۃ کی جمع ہے بمعنی خوبصورت باغ ، شاداب زمین ۔
رفاقتہمراہی ، دوستی ، معیت ، ساتھ ۔رافتمہربانی، شفقت، رحم
رحیقایک قسم کی خوشبو، خالص مشک، خالص نسبریانسیراب کرنے والا، جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ، (یا جنت کی ایک نہر )
راحتخوشی و اطمینان قلب، صحن، آرام وسکون، ہتھیلیزیبخوبصورتی، حسن، زیبائی
ساجدسجدہ کرنے والا، سر جھکانے والاسالکطرز عمل اختیار کرنے والا ، راستہ چلنے والا، سلوک کی منزل طے کرنے والا
سعودنیک بخت، مبارک، (سعد کی جمع )سرفرازسربُلند، ممتاز، معزز، عالی مرتبہ، اونچا، اونچے قد کا، بلند
شمیمسونگھی جانے والی چیز، بلندشفیقمہربان، مشفق
شادابسرسبز، ہرا بھرا، تر وتازہ، خوش وخرم، آباد، پر رونقشہزادشہزادہ , بادشاہ زادہ ۔
شیرخدااللہ کا شیر، یہ انتہائی بہادری سے کنایہ ہے، شیر خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا لقب ہےشعیلروشن وچمکدارچیز۔
شہبازسفید اور بڑ اباز (شکاری پرندہ)، شاہینشیرافگنشیرکوزیر کرنے والا، (کنایۃ)شجاع، بہادر، دلیر۔
شیردلبہادر، جری، دلیر، شجاع، جواں مرد، جنگ آور۔صابرصبرکنندہ، جفاکش، باہمت، متحمل، محنتی
صمیمخالص، اصلی، بنیاد، گہرائیصداقتدوستی، تعلق، میل جول
صغیرچھوٹاصائمروزہ دار ۔
صائبٹھیک، درست، برحقصارمتیز دھار تلوار، بہادر ، تیز، ارادے کا پکا ، مستقل مزاج ، شیر۔
ضامنذمہ دار، کفیل، ٹھیکہ پر دینے والاضمیرپوشیدہ، مضمر، دل کی بات
ضبیبتلوارکی دھار۔ضخامہر بڑی اور موٹی چیز ، بھاری بھرکم۔
طاہرصحابی کا نام، پاک صاف، عیب سے پاک، نکھرا ہوا، مقدسطلالہر خوش نما اور پسندیدہ چیز کو کہا جاتا ہے، ناز والا، پھوار۔ (طَلّ کی جمع)
طائراڑنے والا، پرندہظہَیرصحابی کا نام، مدد، کمر (ظھر سے تصغیر ہے)
ظعینسفر کرنے والا (یہ ظعن سے لیا گیا ہے)عنایتتوجہ دینا، مشغول ہونا، اہتمام کرنا
عدیلمماثل، ہم وزن، ہم رتبہعاطفملانے والا، مہربان
عارفواقف، آشنا، عالم، باخبر، صابرعرفانپہچاننا، معلوم کرنا، واقف ہونا، شناخت کرنا
عازمپختہ ارادے والا، کمر بستہعالمگیردنیا کو فتح کرنے والا، آفاقی، ہمہ گیر، فتاویٰ عالمگیری کو ترتیب دلوانے کا شرف حاصل کرنے والے مغل بادشاہ کا نام
عاملعمل کرنے والا, کاریگر، کارکن۔عاکفمتوجہ، ،مشغول، پابند، اعتکاف کرنے والا، گوشہ نشین شخص
عالیبلند، شریف، معزز۔عالَمدنیا، جہاں، کائنات۔
عظمتشان و شوکت، وقار، بڑائی، اہمیت۔عفتپاکدامنی، ناجائز یا ناپسندیدہ قول و فعل سے بچنا۔
عمیدسردار، منتظم، افسر، سربراہغفرانبخشش، درگذر، معافی
غابطرشک کنندہ۔فرقانفرق کرنےوالا، بڑی دلیل، قرآن كريم كا ايك نام
فیاضبہت سخی، دریا دلفاروقباطل سے حق کو ممتاز کرنے والا، امیرالمؤمنین حضرت عمرابن الخطاب رضی اللہ عنہ کا لقب
فیضانبہت زياده، سیلاب، طغیانی، طوفانفصیحخوش گفتار، کلام میں اچھے برے کی تمییز کرنے والا، صاف اور شستہ بیان کرنے والا
فعیلیہ فعل سے ہے بمعنی کام کرنے والا۔فرحانمسرور، خوش
فائقاعلیٰ، ممتاز، برتر، بلند، ہر نوع کی عمدہ اور بہتر چیزفہیمعقل مند، دانا، سمجھ دار
فاطنسمجھ دار، زیرک، ہوشیارفسیحکشادہ، وسیع
فواددل،قلب،دل کا نازک پردہفردوسجنت(آخرت کا ایک باغ)، سرسبز وشاداب وادی۔
فہمیدسمجھدار، عقلمند۔فطینہوشیار، زیرک، سمجھدار۔
فائزکامیاب، بامراد، انعام یافتہ۔فرحتخوشی، خوش خبری، مسرور، ،مطمئن۔
فراستمہارت، سمجھ، دانائی، قیافہ شناسی۔فقیدنایاب، نادر
فتیلبٹا ہوا، بل دار۔فداقربانی، جان بچانے یا آزاد کرانے کے لئے دیا جانے والا مال وغیرہ۔
قانتفرمانبردار، اطاعت گزارقانعقناعت پسند، مطمئن، راضی
قویممعتدل، سیدھا، خوش قامتقائدلیڈر، رہنما، سپہ سالار، کمانڈر، سربراہ۔
قرینہم نشین، ساتھی، مصاحبقطیفتوڑاہوا پھل۔ مخملی چادر
کفایتبے نیازی، قناعتکلیمبات کرنے والا، ہم کلام، مقرر، ’’کلیم اللہ‘‘ حضرت موسی (علیہ السلام) کا لقب ہے
کفیلذمہ دار، کفالت کنندہ، ضامن، مماثل، ہم پلہکرارباربارحملہ کرنے والا۔
کاشفاظہار کنندہ، مُظہِر، ازالہ کنندہکامرانکامیاب
کرممہربانی، سخاوت، فیاضی، کشادہ دلیکوکبخوب رو لڑکا، ستارہ، نہایت شفاف اور منور یاقوت
لیاقتصلاحیت، مہذب طرزعمل، حسن ذوق، مناسبت، موزونیت۔لبیقہوشیاروماہر، خوش طبع، ہنس مکھ، بذلہ سنج، نکتے اور چٹکلے چھوڑنے والا۔
مبارزمقابلہ کرنے والا۔مطلوبمانگا ہوا
ممتازنمایاں، بہت عمدہ، قابل ترجیح، بے مثال، شاندارمرتضیٰحضرت علی (رضی اللہ عنہ) کا ایک لقب، پسندیدہ، منتخب
مشکوریہ شکر سے اسم مفعول ہےبمعنی شکریہ، شکرگذاری۔مشتاقچاہنےوالا، دلچسپی لینے والا۔
محتشمباوقار، باحیا، باوضعمعظمبڑا، قابل تعظیم (توصیفی نام)
مہتابچاند، قمر،مرغوبپسندیدہ، دلکش، دلفریب، پیارا، خوبصورت، محبوب، دلبر، دلربا
مثیببدلہ یا انعام دینے والا۔مشرفشرف والا، بلند حیثیت، باعزت
مبتسممسکرانےوالا۔مستنصرمددطلب کرنےوالا،(عباسی خلیفہ کالقب)۔
مستبشرخوشی محسوس کرنے والا، خوش خبری دینے والا۔مسترشدہدایت کا طلب گار، راہنمائی حاصل کرنے والا، مشورہ لینے والا، (عباسی خلیفہ کا لقب)
محتسبثواب کی امید کرنےوالا،حساب لینے والا ، احتساب کرنے والا ، وہ حاکم جو خلاف شرع یا خلاف قانون باتوں (عموما ً شراب نوشی اور قمار بازی وغیرہ) کی باز پرس کرے ، مفتی ، قاضی ، کوتوال، بازار میں ناپ تول پر نظر رکھنے والا شخص ، جانچ کرنے والا افسرمعراجسیڑھی، زینہ۔
مقصودمراد، مطلوبمنہاجواضح راستہ، ڈھنگ۔
منورروشنناظردیکھنے والا، منتظم، نگران، ناظم۔
نورروشنی، اجالا، کنایۃ رہبر کو بھی کہا جاتا ہےنثارقربان، واری، نچھاور کرنا
نیازآرزو، حاجت، طلب، خواہشنوازبخشنےوالا، عزت دینا
نسیمآہستہ چلنے والی ہوا، بادنرم، خوشگوارہوا۔نشاطبشاشت، مستعدی۔
ندیمہم نشین، رفیق، ہمدم، ہم لقمہ و ہم نوالہناثرمضمون نگار۔
ناظمنظم گو، شاعر، باہم ترتیب دینےوالا۔نبیلشاندار، بلند رتبہ، عالی ظرف
نزاکتنازک، نازک پن۔نعمتدولت، انعام، قابل قدر شئی، احسان۔
نصیحہمدرد و بہی خواہ۔نوشادایک خوبصورت شہر کانام، شہر معشوقاں۔
نجمستارہنادرانوکھا، نایاب، بے مثال، بے نظیر۔
نقادپرکھنےوالا، ماہر فن تنقیدنواببہت نیابت کرنے والا، قائم مقام، نائب سلطان، وائسرائے، گورنر، بعض بزرگوں کا توصیفی نام
نہالسيراب، آسودهنویدخوشخبری، بشارت، مژدہ، اچھی خبر
وقاربردباری، سنجیدگی، متانت، عظمت، شان و شوکتوسیمخوبصورت، خوب رو
واثقبھروسہ کرنے والا، ایک عباسی خلیفہ کا ناموہاجروشن، چمکدار
وجاہتعزت و رفعت، ناموری، بلند مقامواصفتعریف کرنے والا، ثنا خوان، مدّاح، صفت بیان کرنے والا
وقیعٹھوس و سخت جگہودیدتعلق و محبت والا، محِب
وصیکسی کا جانشین، وصیت کنندہ، ٹرسٹی، نگرانِ وقفواعدوعدہ کرنے والا، امید دلانے والا
ہدایترہبری، رہنمائییاورمددگار، حامی، معاون، دستگیر، دوست، ساتھی
یاسرکئی صحابہ کا نامیامینصحابی کا نام
عظیماللہ تعالی کا صفتی نام بمعنی عظمت والا، بڑا بزرگباعثسبب، وجہ
آمنامن سے رہنے والا، بے خوف، مطمئنآنسمحبت کرنے والا، انس رکھنے والا
اتصافقابل تعریف ہونااجودبہت سخی، (اسم تفضیل)
ارتساماطاعت کرنا، نقش اتارنااَنِیسمانوس، انسیت والا
احورسیاہ آنکھ والااطهرزياده پاكيزه، (اسم تفضیل)
اطيبزياده اچھا، زیادہ خوشگوار، (اسم تفضیل)اصغرچهوٹا، (اسم تفضیل)
ابکرآگے بڑھنے والا، (اسم تفضیل)اذکیٰنہایت عقلمند، (اسم تفضیل)
احمسقوی، (اسم تفضیل)ارشقخوبصورت اور اچھے قد والا، (اسم تفضیل)
انظرخوب دھیان رکھنے والا، (اسم تفضیل)اعتصامپناہ لینا، تھامنا
اعتمادبھروسہاواببہت رجوع کرنے والا، بہت توبہ کرنے والا
ایثارترجیح، قربانیامکانقدرت، قابو
اسلاماطاعت و فرمانبرداری، خود سپردگیاعلاماطلاع، ابلاغ، نشر واشاعت
اصلاحدرستگی، تصحیحارضاءراضی کرنا، خوش کرنا
ارتضاءپسند کرنا، منتخب کرناافلاحکامیاب ہونا
انفاقخرچ کرناانظارمہلت دینا
احصانپاک دامنی، محفوظ کرناادراکحصول، بلوغ، علم و فہم، عقل
اسفارروشن ہونااقتدارقادر وغالب ہونا
انتظارتوقع، توقف، انتظاراصباحصبح کا اول وقت، صبح کی روشنی
اختیارپسند، مرضی، رضاابرادٹھنڈے وقت میں داخل ہونا
اسباغمکمل کرنااذعاناطاعت، تسلیم
اذکاریاد دلانااسعادنیک بخت بنانا
اثمارنتیجہ خیز ہونا، بار آور ہونااقساطانصاف کرنا
اکمالپورا کرنااشتراکشرکت
ابتہالخوب انکساری سے دعا مانگنااتباعپیروی
استباقایک دوسرے سے آگے بڑھنااقترابقریب ہونا
اقتصادمیانہ رویاقتصاراکتفاء
التماسفرمائش، درخواست، طلبامتثالحکم کی تعمیل، فرمانبرداری
اکتسابحصول، کمائی، تصرف، کوششانتباہبیداری، ہوشیاری، با خبری
استبشارخوشی، خوشی کا احساس، خوش خبریاستحسانپسندیدگی
استحکاممضبوطیانکشافکھلنا، ظہور
انشراحکشادگی، خوشی، وضوحاندراجدخول، شمول
انبساطکشادگیانبعاثبیداری، روانگی
احمرارسرخ ہوناایسرزیادہ آسان وسہل، (اسم تفضیل)
امتدادپھیلاؤ، ترقی، وسعت، اضافہایسارآسانی، سہولت
اسجعزیادہ سیدھا چلنے والا، (اسم تفضیل)اتقانپختگی، مہارت، خوبی، بے عیبی
ارفقمفید، فائدہ مندباکرسویرا، سویرے اٹھنے والا
بريردرخت جھاؤ کا پھلبَلِيلٹھنڈی اور مرطوب ہوا
بريععقل وجمال ميں كاملبعيثبهيجا ہوا
بليتفصیح، عقلمندبقيعکشادہ جگہ جہاں درخت ہوں
باعقاچانک ہونے والی موسلا دھار بارش، مؤذنبادرپوارا چاند
بارعماہر، باکمال، فائقبرزرائے اور عقل کی پختگی، پاکیزہ اخلاق
برکتزیادتی، بڑھوتری، خوش نصیبیبرہانقاطع اور واضح دلیل
بصارتنظر، بینائیبلاغتحسن بیان۔ زور بیان
بسیلبہادربسولانتہائی بہادر، شیر
تابعفرمانبردارتبیعتابع دار
تریجمضبوط اعصاب والاتَبِنسمجھدار، باریک بیں
توثیقتصدیق، اطمینان، اعتمادتسكينسكون پہنچانا
تسليمفرمانبرداری، سپردگیتنزيلنازل كرنا
تيسيرسہولت، سہولت رسانیتهليلنعرہ، نعرۂ تحسین، اظہار تحسین، الله تعالیٰ کی توحيد بيان كرنا
تنويلعطیہ دیناتجمُّلخوب صورت بننا، آراستہ ہونا
تفضُّلمہربانی كرنا، بزرگی وفضيلت حاصل كرناتیمندائیں طرف سے کام شروع کرنا
تبسممسکراہٹتکمیلپورا کرنا
تسہیلآسانی، سہولتتعظیمادب و احترام
تشریحکھولنا، واضح کرناتصدیقسچا بتلانا، توثیق
تصریحصاف بات کرنا، بیان، ڈکلریشن، اجازت نامہتطہیرپاکیزگی، نکھار
تثبیتثابت ومضبوط کرنا، پختگی، تحقیق و تاکیدتنشیفصاف کرنا
تنعیمخوش حالی، نرم و ملائمتمرینمشق، تربیت
تنزیہتقدیس، اظہارواقرار، پاکیزگیتکریماعزاز
تقبیلچومناتمکیناختیار دینا
تشفیعسفارش قبول کرناتراضیایک دوسرے سے راضی ہونا
تبرُّکبرکت حاصل کرناتقرُّبقرب حاصل کرنا
تفکُّرسوچناتحفظحفاظت، احتیاط، بچاؤ
تمکُّنجگہ پانا، مقام حاصل کرناتبحُّرماہر ہونا
تدارکتلافی کرناتَصَدُّقصدقہ دینا
تضرععاجزی و انکساریتمتعاستفادہ
ترقُّبانتظارتسحُّرسحری کرنا
تکفُّلکفیل ہونا، ذمہ داریتبارکبرکت حاصل کرنا
تساہلنرمی، آسانیتذکُّریاد
تطہُّرپاکی، صفائی، نکھارتشجُّعبہادر بننا
تثبُّتپختگی، ثبوت، مضبوطی، تحقیق، غور وفکرتظاہُرباہمی تعاون
تَطابُقیکسانیتتعاونامداد باہمی
تجاوُرباہمی قرابتتَقِنماہروہوشیار
تناسُقیکجہتیتوَّاباللہ کی طرف کثرت سے رجوع کرنے والا، بہت توبہ کرنے والا
ثاقبروشن، چمک دارثائببارش سے پہلے چلنے والی تیز ہوا
ثمرپھلثامرپھل والا
جوّادفیاض، سخیجودانصحابی کا نام
جیدعمدہ، بہتر، خوش گوارجازمپختہ ارادہ کرنے والا
جاسردلیر، بہادر، نڈر، با ہمتجسّاربہت دلیر
جالبلانے والا، کمانے والاجلیبحاصل کیا ہوا
جدیردیوار سے گھرا ہوا باغجزیلبہت، بڑا، سلیس و فصیح، فیاض
جاھدکوشش کرنے والاجذلانخوش
جوارپڑوسی بننا اور بنانا، ظلم سے پناہ لینا اور دیناحمولبردبار
حزیممحتاط، دوراندیش، مستقل مزاجحریمقابل احترام
حارسپاسبان، محافظحاسبشمار کنندہ، محاسب
حامزسخت، تیزحشیمباوقار، بارعب، باحیا
حلیفمدد کا معاہدہ کرنے والا، دوستحمدانحمد کرنے والا
حُسنخوبصورتیحُسبانشمار کرنا
حقیقلائقحفیلکثیر ،بہت
حفیّمکمل علم رکھنے والا، لطیف و شفیقحانّمُشاق، بہت خوش
حنونبے حد شفقت کرنے والا، مہربانحائزمالک، پانے اور حاصل کرنے والا
خمیمتعریف کیا ہوا، قابل ستائشخفیفہلکا، لطیف
خیربھلائی، نیکیخاشععاجزی دکھانے والا
خالِمہموارخالصبے کھوٹ، صاف، آزاد، صاف رنگ
خِلْصگہرا دوستخُلْصانگہرا اور مخلص دوست
خلیصخالص، بے کھوٹ، صافخطیبعمدہ مقرر، خوش بیان، قوم کا ترجمان
خصیببہت فیض رساں آدمیخلاق(خیر وبھلائی کا) حصہ، نصیب
خِلاقزعفران سے تیار کردہ خوشبوخُلقعادت، طبعی خصلت، مزاج
داعیدعوت دینے والادرّاسبہت پڑھنے اور مطالعہ کرنے والا
درّاکبہت پانے والا، بہت علم و فہم رکھنے والا، کامیابدِلہامشیر، پختہ آدمی
دماجمضبوط و مستحکم، ٹھیکدوَّاسبہت بہادر، کسی بھی فن کا ماہر
دریرتیزرفتار، روشن، کامل الخلقت، متوازن جسم والادسیمبہت ذکر کرنے والا
دالِقسبقت لے جانے والا، پیش روذریعسفارش کرنے والا، تیز رفتار
ذکیراچھی یاداشت والا، قوی الحافظہراجیپرامید، امیدوار
راسخپختہ اور مضبوط، ثابت و قائمراکعرکوع کرنے والا، عبادت کرنے والا
رائدرہبررضیپسندیدہ، فرمانبردار، مخلص دوست
رشیقسجیلا، خوش قامت، خوش وضعرمیزمعزز، باعظمت، قابل تکریم
رعیبمختصررکینسنجیدہ و باوقار
رُشدہدایت، سن بلوغ، ہوشیاریریعہر چیز کا بہتر اور پہلا حصہ
رویدہلکی ہلکی ہوا، باد لطیفرَباعاچھی حالت، خوش حالی
رَبِغآسودہ حالرابغخوش حال
زوّاربکثرت ملنے اور ملاقات کرنے والا، بہت اسفار اور دورے کرنے والازریرذہین
زمیعبہادر، ارادے کا پکا، کام کا دھنی، صائب الرائے اور ہر کام میں پیش پیشزمیتاپنی رائےاوراپنے مذہب کا پکا
زعیمسربراہ، ذمہ دار، صدر، لیڈر، رہنما، قائدزائنآراستہ، سجاہوا، خوبصورت
زرّافتیزرفتارسابقآگے رہنے والا، سبقت لے جانے والا
ساعیکوشش کرنے والاسارِبصاف، ظاہر، سیدھا جانے والا
سامعسننے والاساجعدرمیانہ چال چلنے والا، سیدھا چلنے والا
سائغخوشگوار، مزیدار، آسانسرمدابدی، نہ ختم ہونے والا
سَرورسردار، بادشاہ، امیر و حاکم، قائد، پیشواسُرورخوشی
سِلْمصلح، امنسُلَّمسیڑھی، ذریعہ، زینہ
سِبْقآگے بڑھنے والاسبحاناللہ کی پاکی بیان کرنا
سحْبانقبیلۂ وائل کا ایک بلیغ و فصیح آدمی، ہر شئ کو بہا کر لے جانے والاسعادتخوش بختی، خوش حالی
سفیطپاکیزہ، سخیسائررائج، رواں، چلنے والا
شجیعدلیروبہادرشاکرشکر کرنے والا
شارقروشن آفتابشاہدگواہ، حاضر، مشاہد
شرافتبزرگی، بلند مرتبہشریفمعزز آدمی
شفقتمہربانی، ہمدردی، رحمشجاعتدلیری، بہادری
شہادتگواہی، تصدیق، اقرار، سند، ثبوتشکیلاچھی شکل والا، خوبصورت، خوش وضع، حسین
شوکتطاقت و دبدبہشَیْفانمحافظ، نگران
صحبانآدمی کا نامصبحانخوبصورت
صلاحدرستگی، نیکی (صلاح الدین ایوبی فاتح قدس)صمیانبہادر
صنَّانبہادرضابطمضبوط و طاقتور، ضبط کرنے والا
طَلیبتلاش کنندہطائعفرمانبردار، تابع
طریربا رونق، خوش منظرطلاببڑا خواہشمند، بڑا طلب گار
ظفیرکامیاب، فتح یابظُفیْرظفر کی تصغیر (کامیاب)
ظرافتتیز طبع، ذہانت، ہوشیاریعوْذپناہ، پناہ گاہ
عِیاذپناہ، حفاطت (عین پرزیر اور یاء پر بغیر تشدید کے زبر ہے)عائشخوش حال
عریفواقف کا ر، باخبر، سردار، منتظم، مدرسہ میں کلاس مانیٹرعروفبڑا صابر، مستقل مزاج
عشرتمخالطت، آپس داریعدنانحضور ﷺ کے شجرۂ نسب میں آنے والے اکیسویں دادا کا نام
عُمْروسمضبوط و موٹا لڑکاغازیحملہ آور مجاہد
غانِممال غنیمت پانے والا، فائدہ اٹھانے والاغیوربہت غیرت مند
فالِحکامیابفائضکثرت سے بہنے والا
فقیردرویشفَائِزکامیاب
فلاحکامیابیفنّانماہر، خداداد فنی صلاحیت کا ماہر
فیْنانحسین لمبے بالوں والاقادماگلا
قاصدقصد کنندہ، پیام رساں، ایلچیقیِّمسربراہ، نگران کار، متولی ومنتظم، سیدھا، معتدل
قثومنیکیوں کو جمع کرنے والاقاثمعطا کرنے والا
کاتبانشا پرداز، مضمون نگار، لکھنے والاکادحمحنت کش
کاسبمحنت کش، کمانے والاکمالخوبی، تمام
کِفْلحصہکَمِیلمکمل، پورا
کَیِّسزیرک، عقلمند، ذہین و فہیمکُرّامفیاض، سخی، صاحب کرم، شرافت پسند
کَیْسسخاوت، ذہانت، عقل ودانشکبْشسردار
لائقمناسب، موزوں، فٹلطفاللہ کی توفیق، مہربانی، شفقت، نرمی، خوش مزاجی، نزاکت
لطافتخوش مزاجی، نزاکت، نرمی، لچکلِقاءملاقات
لَبِقہوشیار، ماہر، خوش طبع، ہنس مکھ، بذلہ سنجلؤلؤانسفیدی اور چمک میں موتی جیسا
لقِنذہین وفہیملامعچمکدار، روشن
لائحظاہر ہونے والالامحچمکدار ستارہ
لمّاحبہت چمکدارلمّاعبہت روشن، بہت چمکدار
لمعانچمک، آب وتابلمدانعاجزی وانکساری کرنےوالا
منہالانتہائی سخی و فیاضمستقیمراست رو، سیدھا
مادحستائش کنندہ، ثناء خواںمدیحخوبیاں
ماہرتجربہ کارمبسوطخوش
مبصرسمجھانے والا، بصیرت پیدا کرنے والا، سمجھدار و ہوشیارمتّبِعپیروی کرنے والا
متقیپرہیز گارمحاسبحساب کرنے والا
محافظنگراںمسکینعاجز
مشفقمہربانمصلحاصلاح کنندہ، مربی و مصلح
مصیبدرست کار، بر حقمکاتبخط وکتابت کرنے والا، نامہ نگار
مکرَّمقابل تعظیممنبسطخوش
منتخبمنتخب شدہمنصفانصاف کرنے والا
منکشفکھلنے والا ،ظاہر ہونے والاموہوبلڑکا، عطا کی ہوئی چیز، تحفہ
مستفيضفیض اٹھانے والا، پھیلنے والامستفیدفائدہ حاصل کرنے والا
مستعینمدد کا خواہاںمُقرّبقریبی
مقیمقائم، رہائش پذیرممدّمدد کرنے والا
مستمدمدد چاہنے والامقررکسی جماعت یا مجلس کا ترجمان
مامورسرکاری افسر، پابند، محکومموسرمالدار، خوش حال
مکتسبجد و جہد کرنے والا، محنت کرنے والامتمنیآرزو کرنے والا، تمنا کرنے والا
متدارکتلافی کرنے والامصاحبہمراہی، ساتھی
مُفلحبامراد، کامیابمُتقِنپختہ کار، ماہر و حاذق آدمی
مہتشممتواضعمغامرجانباز، مہم جو
مکاشرقریبی پڑوسیکیسزیرک، عقل مند، ہوشیار، ذہین و فہیم
مُلائممناسب، موزوں، موافق، زیبامُلاطفخوش طبع، مشفق
مُلطِّفتسکین بخشمِعوانبڑا مدد گار
مُیمّممقاصد میں کامیابمُشمِّرمحنتی، مستعد، تجربہ کار، پختہ عزم
مشرقروشن، چمکدارممراحچست, پھرتیلا, خوش وخرم
معراصنیا چاندمیْسرہسہولت، آسانی
میسورآسانی، سہولتمربوطوابستہ، بندھا ہوا، جڑا ہوا
ملتمعچمکدارمرتفقاستفادہ کرنے والا
مرتاحخوش وخرم، مطمئنملیححسین، جاذب صورت، دلکش و خوب رو
ملیجباوقار آدمیمتناعمخوش حال اور دولت مند
منعامفیاضمنیفاونچا، پرشکوہ، بلند
مُنْتصَرکامیاب، فتح یابنصوربڑا مددگار
مناصرمددگار، سپورٹر، ہم نوامستحیشرمیلا
مکینرتبہ والا، صاحب حیثیتمخلصوفادار، صاف دل، سچا، نیک نیت
نقابذہین و محقق عالمناضلتیراندازی میں جیت جانے والا
ناجینجات یافتہناسکعابد و زاہد، درویش
ناطقترجمان، بولنے والاناعمخوشگوار، خوشحال، ملائم، نرم و نازک
نظیمبڑا شاعر، بڑامنتظم، سلیقہ مندنائبقائم مقام، نمائندہ
نذرمنتنفاستبیش قیمتی، نفیس و عمدہ
ناشطہشاش بشاش، پھرتیلانشیطبہت چست اور پھریتلا
نصرتمدد، حمایتنصَّاحبڑاہمدرد، بڑا ناصح
نصوحبالکل خالصناصحہر خالص چیز، ہمدرد و بہی خواہ، نصیحت کرنے والا
نظیرہم رتبہ، مانند، مثلنظیفصاف ستھرا، پاک
نقیّصاف، خالصنیِّرروشن، چمکدار، خوبصورت
نیافلمبا چوڑانظافتصفائی، پاکیزگی
نخبہہر منتخب چیزنازِہبلند کردار و پاک داماں
نسبتتعلق، رشتہ، قرابتنسیقباسلیقہ، باترتیب
نیِّقحد سے زیادہ نفاست پسندنوّاقتجربہ کا ر، ماہرمعاملات، منتظم امور
نائلفیاضنوالبخشش، عطیہ
وھوببہت ہبہ کرنے والاوثیقمضبوط، مستحکم، پختہ کار، پراعتماد
وثاقمضبوطی، استحکامواعظناصح، ہمدرد، نصیحت کرنے والا
واقفجاننے والا، وقف کرنے والاواھبھبہ کرنے والا
وصیفنو عمر لڑکاوھّاجانتہائی تیز، روشن، چمکدار ستارہ
واردبہادر، دلیر، حاضر، موجودوسیطثالث، دو متنازع فریقوں میں بیچ بچاؤ کرانے والا، سفارشی
وفاءخیر خواہی، تکمیل، نباہوجداناحساس لطیف، شعور، جذبہ، ضمیر
وصّافاوصاف بیان کرنےکا ماہر، بڑا اوصاف داں، تجربہ کار طبیبودیعخاموش طبع، سنجیدہ، پرسکون، بردبار، عاجزی پسند
وصیلرفیق ہمدم، سایہ کی طرح ہر وقت ساتھ رہنے والاہشِمسخی و فیاض
یامِنبابرکت، خوش بختیافعبلند حیثیت، نوجوان
یفاعہر اونچی چیز جو بلند زمین پر ہو، پہاڑیقظانسوجھ بوجھ کا آدمی، بیدار مغز
یافعہبلند و بالاراحیلایک قول کے مطابق ایک فرشتے کا نام اور تفسیری روایت کے مطابق حضرت یوسف علیہ السلام کی والدہ کا نام
افراثیمتفسیری روایت کے مطابق حضرت یوسف علیہ السلام کے صاحبزادے کانام، بعض کتب میں افرائیم لکھا ہےرفیعاعلی، عمدہ، نفیس، بلند مرتبہ، باعزت، شریف
فارسشہسوار، مردمیدان، گھوڑوں کی سواری کاماہرنعیمخوش و خرم، نعمت، آسودہ حالی، زندگی کی بہار، چین وسکون
مداخسمضبوط و طاقتور آدمیحمیزانتہائی چالاک و ہوشیار، خوش مزاج و خوش طبع
ملائممطابق، مناسب، موزوںظفِرکامیاب
ظہِیرمددگار، پشت پناہ