بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاوید احمد غامدی کے نظریات


سوال

جاوید احمد غامدی کے فکری نظریات بیان فرمائیں!

جواب

جاوید احمد غامدی کے بہت سے نظریات قرآن و حدیث کے صریح نصوص کے خلاف اور اہلِ سنت و الجماعت کے اجماعی و اتفاقی عقائد سے متصادم ہیں،  جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

1.۔۔  عیسیٰ علیہ السلام وفات پاچکے ہیں۔ [میزان، علامات قیامت، ص:178،طبع 2014]

2..۔  قیامت کے قریب کوئی مہدی نہیں آئے گا۔ [میزان، علامات قیامت، ص:177،طبع مئی2014]

3...(مرزا غلام احمد قادیانی) غلام احمد پرویز سمیت کوئی بھی کافر نہیں، کسی بھی امتی کو کسی کی تکفیر کا حق نہیں ہے۔[اشراق،اکتوبر2008،ص:67]

4.۔. حدیث سے دین میں کسی عمل یا عقیدے کا اضافہ بالکل نہیں ہوسکتا۔[میزان، ص:15]

5۔..سنتوں کی کل تعداد صرف 27 ہے۔ [میزان،ص:14]

6۔۔۔ ڈاڑھی سنت اور دین کا حصہ نہیں ۔ [مقامات، ص:138،طبع نومبر2008]

7۔۔۔اجماع دین میں بدعت کا اضافہ ہے۔ [اشراق، اکتوبر2011،ص:2]

8۔۔۔ مرتد کی شرعی سزا نبی کریم ﷺ کے زمانے کے ساتھ خاص تھی۔ [اشراق، اگست2008،ص:95]

9... رجم اور شراب نوشی کی شرعی سزا حد نہیں۔[برہان،ص:35 تا 146،طبع فروری 2009]

10... اسلام میں ”فساد فی الارض“ اور ”قتل نفس“کے علاوہ کسی بھی جرم کی سزا قتل نہیں ہوسکتی۔[برہان، ص: 146، طبع فروری 2009]

11... قرآن پاک کی صرف ایک قراء ت ہے، باقی قراءتیں عجم کا فتنہ ہیں۔[میزان،ص:32،طبع اپریل2002 ، بحوالہ تحفہ غامدی از مفتی عبدالواحد مدظلہم]

12... فقہاءکی آراءکو اپنے علم وعقل کی روشنی میں پرکھاجائےگا۔ [سوال وجواب، ہٹس 727، 19جون 2009]

13... ہرآدمی کو اجتہاد کا حق ہے۔ اجتہاد کی اہلیت کی کوئی شرائط متعین نہیں، جو سمجھے کہ اسے تفقہ فی الدین حاصل ہے وہ اجتہاد کرسکتا ہے۔ [سوال وجواب،ہٹس 612،تاریخ اشاعت:10 مارچ 2009]

14... نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے بعد غلبہ دین کی خاطر (اقدامی)جہاد ہمیشہ کے لیے ختم ہے۔ [اشراق، اپریل2011، ص:2]

15... تصوف عالم گیر ضلالت اور اسلام سے متوازن ایک الگ دین ہے۔ [برہان، ص:181، طبع 2009]

16...  حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ باغی اور یزید بہت متحمل مزاج اور عادل بادشاہ تھا۔ واقعۂ کربلا سوفیصد افسانہ ہے۔ [بحوالہ غامدیت کیا ہے؟ از مولاناعبدالرحیم چاریاری]

17... مسلم وغیر مسلم اور مرد و عورت کی گواہی میں فرق نہیں ہے۔ [برہان، ص:25 تا 34،طبع فروی 2009]

18... زکاۃ کے نصاب میں ریاست کو تبدیلی کا حق حاصل ہے۔ [اشراق، جون 2008، ص:70]

19...  یہود ونصاریٰ کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ضروری نہیں، اِس کے بغیر بھی اُن کی بخشش ہوجائے گی۔[ایضاً]

20 ...موسیقی فی نفسہ جائزہے۔ [اشراق، فروری2008،ص:69]

21... بت پرستی کے لیے بنائی جانے والی تصویر کے علاوہ ہر قسم کی تصویریں جائز ہیں۔ [اشراق،مارچ، 2009، ص:69]

22... بیمہ جائز ہے۔ [اشراق، جون 2010، ص:2]

23... یتیم پوتا دادے کی وراثت کا حق دار ہے۔ مرنے والے کی وصیت ایک ثلث تک محدودنہیں۔ وارثوں کے حق میں بھی وصیت درست ہے [اشراق، مارچ2008، ص:63 ... مقامات: 140، طبع نومبر2008]

24۔.. سور کی نجاست صرف گوشت تک محدود ہے۔ اس کے بال، ہڈیوں، کھال وغیرہ سے دیگر فوائد اٹھانا جائز ہے۔ [اشراق،اکتوبر1998،ص:89....بحوالہ : غامدیت کیا ہے؟]

25۔۔۔ سنت صرف دینِ ابراہیمی کی وہ روایت ہے جس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے دین کی حیثیت سے جاری فرمایا۔ اور یہ قرآن سے مقدم ہے۔[میزان،ص:14،طبع2014]

26...عورت مردوں کی امامت کرا سکتی ہے۔[ماہنامہ اشراق، ص 35 تا 46،مئی2005]

27... دوپٹہ ہمارے ہاں مسلمانوں کی تہذیبی روایت ہے، اس کے بارہ میں کوئی شرعی حکم نہیں ہے،  دوپٹے کو اس لحاظ سے پیش کرنا کہ یہ شرعی حکم ہے ا س کا کوئی جواز نہیں۔[ماہنامہ اشراق، ص 47،شمارہ مئی2002]

28... بغیر نیت، الفاظِ طلاق کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔[اشراق،جون2008،ص:65]

مزید تفصیل کے لیے ماہ نامہ بینات میں شائع ہونے والے قسط وار مضمون کا مطالعہ کرلیا جائے، جس کا لنک درج ذیل ہے:

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں(پہلی قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں (دوسری قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں ( تیسری قسط )

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں ( چوتھی قسط )

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں ( پانچویں قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں ( چھٹی قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں ( ساتویں قسط )

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں ( آٹھویں قسط )

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں ( نویں قسط )

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں ( دسویں قسط )

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں(گیارہویں قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں (بارہویں قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق و سباق کے آئینہ میں (تیرہویں قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق و سباق کے آئینہ میں (چودہویں قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں (پندرہویں قسط)

جاوید احمد غامدی سیاق وسباق کے آئینہ میں (سولہویں اور آخری قسط)

جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی امتیازی شخصیت اور فکری وعملی خصائص

جناب جاویدغامدی صاحب کی دین فہمی اور اُن کے خود ساختہ اُصول (ایک نظرمیں)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201395

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں