بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1446ھ 11 نومبر 2024 ء

صبح و شام کی دعائیں اور اذکار

 

صبح و شام پڑھنے کی دعا


صبح اور شام کو تین مرتبہ ’’أَعُوْذُ بِاللهِ السَّمِيْعِ الْعَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ‘‘ پڑھیں، اس کے بعد سورۂ حشر کی آخری تین آیتیں ایک بار پڑھیں

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ (22) هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ (23) هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (24)

ترجمہ:

وہ ایسا معبود ہے کہ اس کے سوا کوئی اور معبود بننے کے لائق نہیں، وہ جاننے والا ہے پوشیدہ چیزوں کا اور ظاہر چیزوں کا، وہی بڑا مہربان، رحم والا ہے۔ وہ ایسا معبود ہے کہ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں، وہ بادشاہ ہے، (سب عیبوں سے) پاک ہے، سالم ہے، امن دینے والا ہے، نگہبانی کرنے والا ہے، زبردست ہے، خرابی کا درست کرنے والا ہے، بڑی عظمت والا ہے، اللہ تعالیٰ (جس کی شان یہ ہے) لوگوں کے شرک سے پاک ہے۔ وہ معبود (برحق) ہے، پیدا کرنے والا ہے، ٹھیک ٹھیک بنانے والا ہے (یعنی ہر چیز کو حکمت سے موافق بناتا ہے)، صورت بنانے والا ہے، اس کے اچھے اچھے نام ہیں، سب چیزیں اس کی تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔ (بیان القرآن)

(سنن الترمذي، 5/182، بيروت)

حضرت معقِل بن یَسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح کو تین مرتبہ ’’أَعُوْذُ بِاللهِ السَّمِيْعِ الْعَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ‘‘ پڑھ کر سورۂ حشر کی آخری تین آیتیں ’’هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ‘‘ سے ختم سورت تک پڑھ لے تو اس کے لیے خدا ستّر ہزار فرشتے مقرر فرمائے گا جو شام تک اس پر رحمت بھیجتے رہیں گے اور اگر اس دن مرجائے گا تو شہید مرے گا، اور جو شام کو یہ عمل کرے تو اس کے لیے خدا ستّر ہزار فرشتے مقرر فرمائے گا جو اس پر صبح تک رحمت بھیجتے رہیں گے اور اگر اس رات کو مرجائے گا تو شہید مرے گا۔: