بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ربیع الاول 1445ھ 26 ستمبر 2023 ء

صبح و شام کی دعائیں اور اذکار

 

صبح کی دعا


جب صبح ہو تو پڑھے

أَصْبَحْنَا وَ أَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ. اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُكَ خَيْرَ هٰذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَ نَصْرَهُ وَ نُوْرَهُ وَ بَرَكَتَهُ وَ هُدَاهُ وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْهِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَهُ.

ترجمہ:

ہم اور سارا ملک اللہ ہی کے لیے ہے جو رب العالمین ہے، صبح کے وقت داخل ہوئے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس روز کی بہتری یعنی اس روز کی فتح اور مدد اور اس روز کے نور و برکت اور ہدایت کا سوال کرتا ہوں، اور ان چیزوں کے شر سے جو اس دن میں ہیں اور جو اس کے بعد ہوں گی تیری پناہ چاہتا ہوں۔

(سنن أبي داود، 4/483، بيروت)، (حِصن حَصِین)، (صحيح الجامع الصغير، 1/125بيروت)