نام | معنی | نام | معنی |
---|---|---|---|
فضل | کئی صحابہ کا نام، برتری، فضیلت، احسان، مہربانی، کرم، نوازش | فرقان | فرق کرنےوالا، بڑی دلیل، قرآن كريم كا ايك نام |
فیاض | بہت سخی، دریا دل | فیض | بہت زیادہ، نفع، فائدہ، خیر وبرکت |
فاروق | باطل سے حق کو ممتاز کرنے والا، امیرالمؤمنین حضرت عمرابن الخطاب رضی اللہ عنہ کا لقب | فیصل | فیصلہ کرنے والا، حق و باطل میں امتیاز کرنے والا، حاکم، قاضی، جج |
فرید | بے مثال، یکتا، تنہا، موتیوں اور سونے کی لڑی میں پروئے ہوئے چاندی وغیرہ کے دانے | فضیل | کئی صحابہ کا نام، احسان، کرم، مہربانی۔ (فضل کی تصغیر) |
فیضان | بہت زياده، سیلاب، طغیانی، طوفان | فاضل | صاحبِ فضیلت، صاحبِ فضل وکمال، بلند کردار، بلند اخلاق، فضیلت کی ڈگری رکھنے والا، ماہر عالم |
فصیح | خوش گفتار، کلام میں اچھے برے کی تمییز کرنے والا، صاف اور شستہ بیان کرنے والا | فعیل | یہ فعل سے ہے بمعنی کام کرنے والا۔ |
فرحان | مسرور، خوش | فائق | اعلیٰ، ممتاز، برتر، بلند، ہر نوع کی عمدہ اور بہتر چیز |
فضال | صاحب فضیلت، بہت دینے والا | فہیم | عقل مند، دانا، سمجھ دار |
فاطن | سمجھ دار، زیرک، ہوشیار | فسیح | کشادہ، وسیع |
فواد | دل،قلب،دل کا نازک پردہ | فہد | تیندوا، ایک درندہ جو سُرعتِ رفتار کے لیے مشہور ہے، شکار کرکے کھانے والا جانور، بہادری اور چستی سے کنایہ |
فردوس | جنت(آخرت کا ایک باغ)، سرسبز وشاداب وادی۔ | فہمید | سمجھدار، عقلمند۔ |
فطین | ہوشیار، زیرک، سمجھدار۔ | فائز | کامیاب، بامراد، انعام یافتہ۔ |
فرحت | خوشی، خوش خبری، مسرور، ،مطمئن۔ | فراست | مہارت، سمجھ، دانائی، قیافہ شناسی۔ |
فقید | نایاب، نادر | فتیل | بٹا ہوا، بل دار۔ |
فدا | قربانی، جان بچانے یا آزاد کرانے کے لئے دیا جانے والا مال وغیرہ۔ | فاتح | حضورصلی اللہ علیہ وسلم کانام،بمعنی فتح پانے والا |
فاتک | صحابی کا نام | فاکہ | صحابی کا نام |
فُرات | صحابی کا نام | فرقد | صحابی کا نام |
فروہ | کئی صحابہ کا نام | فَضالہ | کئی صحابہ کا نام |
فَلَتَان | صحابی کا نام | فیروز | صحابی کا نام |
فالِح | کامیاب | فائض | کثرت سے بہنے والا |
فقیر | درویش | فَائِز | کامیاب |
فلاح | کامیابی | فنّان | ماہر، خداداد فنی صلاحیت کا ماہر |
فیْنان | حسین لمبے بالوں والا | فائد | صحابی کا نام |
فتح | صحابی کا نام | فجیع | صحابی کا نام |
فدفد | صحابی کا نام | فدیک | صحابی کا نام |
فرات | صحابی کا نام | فراس | صحابی کا نام |
فراسی | صحابی کا نام | فرافصہ | صحابی کا نام |
فرزدق | صحابی کا نام (ایک قول کے مطابق) | فضالہ | صحابی کا نام |
فلتان | صحابی کا نام | فلیت | صحابی کا نام (ایک قول کے مطابق) |
فویک | صحابی کا نام | فرعان | مخضرمین میں سے ایک شخص کا نام |
فروخ | مخضرمین میں سے ایک شخص کا نام | فنج | صحابی کا نام (ایک قول کے مطابق)، مخضرمین میں سے ایک شخص کا نام |
فارس | شہسوار، مردمیدان، گھوڑوں کی سواری کاماہر | فضہ | صحابیہ کا نام |