نام | معنی | نام | معنی |
---|---|---|---|
اشرف | بزرگ ترین، بلند مرتبہ۔ (اسم تفضیل)، اشرف نام کے بزرگوں میں نیشاپور کے قاضی کے علاوہ بر صغیر کے صاحب التصانیف الکثیرۃ اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ بھی ہیں | انور | بہت روشن، واضح تر، حسین و خوش رنگ، بہت گورا، کِھلے ہو ئے رنگ کا |
ادیب | ادب سکھانے والا، علم ادب کا ماہر، اعلی اخلاق کا حامل | اثیر | اونچا، بلند و بالا، تلوار کی چمک، قابل ترجیح |
آصف | حضرت سلیمان (علیہ السلام ) کے وزیر کا نام آصف بن برخیا، وزیر۔ | اسکندر | ذوالقرنین بادشاہ کا نام اسکندر تھا مشہور قول کے مطابق، اسی کو سکندر بھی پڑھا جاتا ہےاور یونان کا تیسرا بادشاہ، مشہور فلسفی ارسطو کا شاگرد۔ |