موت کے بعد مرحوم کی طرف سے کن کن چیزوں کا فدیہ دیا جاتا ہے؟ جس طرح نماز اور روزے کا فدیہ دیا جاتا ہے۔
مرحوم کی طرف سےذمہ پر باقی رہ جانے والے واجب الادا روزوں اور نمازوں کا فدیہ ہی ادا کرنا لازم ہوتا ہے، نماز اور روزے کے علاوہ کسی دوسری چیز کا فدیہ ادا کرنا لازم نہیں ہوتا ہے۔ باقی اگر آپ کو نماز یا روزے کے فدیہ سے متعلق کوئی سوال پوچھنا ہو تو متعین کر کے سوال ارسال کردیں۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ دیکھیے:
مرحوم کی نمازوں اور روزوں کے فدیہ کا حکم
قضا نمازوں کا فدیہ اور اس کا ثبوت
کیا قضا نمازوں کے فدیہ کا ذکر احادیث میں ہے؟
فتوی نمبر : 144211200267
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن