بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہنڈی سے کیا مراد ہے؟


سوال

ہنڈی سے کیا مراد ہے؟

جواب

اردو لغت (تاریخی اُصول پر) میں ہنڈی کی تشریح یوں کی گئی ہے:

’’1- وہ رقعہ جو کرنسی کا کاروبار کرنے والے تاجر ایک جگہ سے دوسری جگہ روپیہ دینے کے لیے دیتے ہیں۔

2-   بیوپاری کا نوٹ۔ 

3- وہ رقعہ جو کسی کے نام روپیہ دینے کے لیے دیا جائے۔ 

4- چیک ، منی آرڈر ، بنک ڈرافٹ کی قدیم شکل ۔‘‘

خلاصہ یہ ہے کہ  موجودہ نظام میں  "ہنڈی" غیر رجسٹرڈ  ادارے  یاشخص کے ذریعے   رقوم کی ترسیل کا ذریعہ  ہے، جو در اصل اس پرچی  یا رسید کو کہا جاتا ہے جو دوسری جگہ رقم کی ادائیگی کی ضمانت کے طور پر دی جاتی ہے۔

اس سے متعلقہ شرعی حکم  کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:

حوالہ ( ہنڈی ) کے ذریعہ رقم بھیجنے کا شرعی طریقہ

ہنڈی کے ذریعے رقم بھیج کر اضافی رقم دینا

ہنڈی کے ذریعے رقم کی ترسیل کا حکم


فتوی نمبر : 144211201213

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں