کیا تحیۃ الوضو نفل فرض نماز سے پہلے پڑھ سکتے ہیں؟
صبح صادق ہوجانے کے بعد چوں کہ فجر کی سنت کے علاوہ دیگر نوافل کی اجازت نہیں، لہذا صبح صادق کے بعد الگ سے تحیة الوضو نفل پڑھنے کی اجازت نہیں، اسی طرح مغرب کی نماز میں چوں کہ تعجیل (جلدی ادا کرنا) مستحب ہے، لہذا مغرب سے پہلے بھی ادا نہ کی جائے، ان دو نمازوں کے علاوہ دیگر فرض نمازوں سے قبل تحیة الوضو پڑھ سکتے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد اذان سے پہلے سنتوں اور عصر اور فجر کی سنتوں کے بعد نوافل کا حکم
فجر اور عصر سے پہلے نوافل پڑھنا
فجر کی فرض نماز سے پہلے نفل پڑھنے کا حکم
فجر کی سنتوں میں تحیۃ الوضو کی نیت کرنا صحیح
مغرب کی اذان اور نماز کے درمیان دو رکعت نفل پڑھنا
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200117
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن