زیرِ ناف بالوں کے علاوہ رانوں پر اور رانوں کے پچھلے حصے پر بال ہوتے ہیں کیا رانوں کے بال یا رانوں کی پچھلی سائیڈ کے بال صاف کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟
زیر ناف بالوں میں رانوں کے بال داخل نہیں ہیں، لہذا رانوں کے بال صاف کرنا ضروری نہیں ہے،اور صاف کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے، رانوں کے وہ بال جہاں نجاست لگنے کا زیادہ امکان ہے،وہ بال کاٹے جائیں گے۔
مزید دیکھیے:
زیر ناف بال کہاں تک کاٹے جائیں؟
زیر ناف بالوں میں رانوں کے بال داخل ہیں یا نہیں؟
الدرالمختار مع ردالمحتارمیں ہے:
(و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجاز
وفی الرد: (قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف (قوله وتنظيف بدنه) بنحو إزالة الشعر من إبطيه ويجوز فيه الحلق والنتف أولى. وفي المجتبى عن بعضهم وكلاهما حسن، ولا يحلق شعر حلقه، وعن أبي يوسف لا بأس به ط
[تنبيه]
نتف الفنبكين بدعة وهما جانبا العنفقة وهي شعر الشفة السفلى كذا في الغرائب ولا ينتف أنفه لأن ذلك يورث الأكلة وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب كذا في القنية اهـ ط."
(کتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، ج:9، ص:671، ط:رشیدیة)
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:
" (والاستحداد) : أي حلق العانة، وهو استفعال من الحديد، وهو استعمال الحديد من نحو الموسى في حلق العانة ذي الشعر الذي حوالي ذكر الرجل وفرج المرأة. زاد ابن شريح: وحلقة الدبر، فجعل العانة منبت الشعر مطلقا، والمشهور الأول، فإن أزال شعره بغير الحديد لا يكون على وجه السنة. كذا في شرح المشارق."
(کتاب اللباس، باب الترجل، ج:7، ص:2814، ط:دار الفكر، بيروت - لبنان)
آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے:
س… ٹانگوں یعنی رانوں اور پنڈلیوں کے بال بلیڈ یا اُسترے سے بنائے یا نائی سے بنوائے جاسکتے ہیں یا نہیں؟
ج… صاف کرنے کا تو مضائقہ نہیں، مگر رانیں ستر ہیں، نائی سے صاف کرانا جائز نہیں۔
(غسل کے مسائل، ج:3، ص:121، ط:مکتبہ لدھیانوی)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144601100291
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن