بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پب جی میں بتوں کے پوجنے کے اسکرین شاٹ سے متعلق سوال


سوال

ابھی پب جی گیم پر فتوی جاری ہوا ہے، جس میں بتوں کی پوجا کا ذکر ہے۔ مہربانی کر کے اگر اس کا کوئی ثبوت یا سکرین شاٹ جاری کروادیں؛ تاکہ لوگوں کو سمجھنے میں آسانی ہو!

جواب

واضح رہے کہ دار الافتاء کی ذمہ داری سوال کی مکمل تحقیق کر کے لوگوں کی رہنمائی کرنا ہے۔ مذکورہ مسئلہ میں بھی ایسا ہی کیا گیا، مستند معلومات اور تحقیق کی بنیاد پر فتوی جاری کیا گیا ہے۔

سائل اگر عامی شخص ہے تو عالمِ اسلام کی مایہ ناز دینی درس گاہ (جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، کراچی) کے متدین اہلِ فتویٰ کے قول پر اسے اعتماد کرنا چاہیے، خصوصًا جب بارہا ادارہ اس بات کی وضاحت کرچکا ہے کہ تحقیق کے بعد یہ فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔

اور اگر سائل اہلِ فتویٰ میں سے ہے، اور اس کا مقصد خود اطمینان و تحقیق کے بعد لوگوں کی راہ نمائی ہے تو اس سے گزارش ہے کہ وہ متعلقہ مراجع سے رجوع کرکے اسکرین شاٹ حاصل کرلے، دار الافتاء کا منصب سکرین شاٹ کا اجرا نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

جامعہ کے فتویٰ کی تفصیل درج ذیل لنکس میں ملاحظہ کیجیے:

پب جی گیم کھیلنے والے کا حکم

پب جی گیم میں شرکیہ عمل نہیں پایا جاتا تو کفر کا فتوی کیسے دے دیا گیا؟

پب جی گیم میں شرک کیوں لازم آتا ہے؟


فتوی نمبر : 144202201177

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں