بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیدائش کے ۲۴ گھنٹوں بعد فوت ہونے والی بچی کی تجہیز و تکفین، غسل اور جنازہ کا حکم


سوال

ایک بچی پیدائش کے 24 گھنٹے یعنی ایک دن بعد انتقال کر گئی تو کیا اس کو غسل دیا  جائے گا؟  اور کفن و دفن کی بھی تفصیل بتادیں!

جواب

اگر مذکورہ بچی پیدائش کے بعد ایک دن  (۲۴ گھنٹے) زندہ رہی پھر اس کا انتقال ہوگیا تواس بچی کی بھی سنت  طریقہ کے مطابق تجہیز و تکفین کرنا اور غسل دینا اور اس  کی نمازِ  جنازہ  پڑھنا لازم  ہے۔

تفصیل کے لیے دیکھیے:

مردہ بچے اور نومولود کے غسل، کفن، جنازہ اور تدفین کے احکام

میت کو غسل دینے کا طریقہ

"من استهل بعد الولادة سمي، و غسل وصلي علیه."

(الهندية، الباب الحادي العشر في صلاة الجنازة، الفصل الثاني في الغسل)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200151

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں