بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم ﷺ کا سیاہ لباس پہننا


سوال

کیا نبی کریم ﷺ نے کالا لباس پہنا؟ اگر پہنا ہے تو حدیث کا حوالہ دیں حدیث نمبر کے  ساتھ؟

جواب

رسول اللہ ﷺ سے  سیاہ چادر پہننا ثابت ہے۔لیکن سفید کپڑوں کی رسول اللہ ﷺ نے ترغیب دی ہے، اور اسے بہترین لباس قرار دیاہے۔ سنن ابی داود کی حدیث نمبر 4074  میں نبی کریم ﷺ کا سیاہ چادر پہننا مذکور ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

کالا لباس پہننا چاہیے یا نہیں؟

کالا لباس پہننا

سنن أبى داود (4/ 95):

"عن مطرف عن عائشة - رضى الله عنها - قالت: صنعت لرسول الله صلى الله عليه وسلم بردة سوداء، فلبسها، فلما عرق فيها وجد ريح الصوف فقذفها. قال: و أحسبه قال: و كان تعجبه الريح الطيبة." (سنن أبي داود (4/ 54)

بذل المجہود میں ہے:

"باب في السواد

حدثنا محمد بن كثير، أخبرنا همام، عن قتادة، عن مطرف، عن عائشة، رضي الله عنها، قالت: " صنعت لرسول الله صلى الله عليه وسلم بردة سوداء، فلبسها، فلما عرق فيها وجد ريح الصوف، فقذفها - قال: وأحسبه قال: - و كان تعجبه الريح الطيبة". وفي الحدیث جواز لبس السواد وهو متفق علیه."

(بذل المجهود، باب في السواد، دار البشائر الإسلامیة۱۲/۱۰۱، تحت رقم الحدیث۴۰۷۴، سهارنپور قدیم۵/۵۱)

سفید لباس کے متعلق بھی ایک حدیث لکھی جاتی ہے :

" قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: البسوا من ثيابكم البياض، فإنها خير ثيابكم، وكفنوا فيها موتاكم". (رواه الترمذي وأبو داود وغيرهما)

ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے لباس میں سے سفید کپڑے پہنا کرو ؛ اس لیے کہ یہ تمہارا بہترین لباس ہے، اور اس میں اپنے مردوں کو کفنایاکرو۔

فقط وااللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں