بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملٹی لیول مارکیٹنگ کا حکم


سوال

مجھے ایک آن لائن کاروبار کے بارے شرعی تحقیق کرنی ہے،  پچھلے دو ماہ سے پاکستان میں ایک کمپنی کام کر رہی ہے  جس کا نام (گلوبل ٹریول ٹورز) GTT ہے،  کمپنی غیر ملکی ہے،  کمپنی میں کام کرنے  کے لیے دو شرطیں ہیں:  پہلی شرط یہ ہے  کہ انویسٹیمنٹ کرنی پڑتی ہے ، آپ 100 ڈالر کے اوپر جتنا دل کرے انویسٹیمنٹ کریں، جتنی انویسٹیمنٹ کریں گے اتنا زیادہ پرافٹ ملے گا،  جب 100 ڈالر انویسٹمنٹ کریں گے ، تو کمپنی کی طرف سے فوراً 25 ڈالر کا ایوارڈ بھی ملتا ہے،  دوسری شرط یہ ہے کہ آپ جو انویسٹیمنٹ کریں گے اسے 14 دن سے پہلے واپس نہیں نکال سکتے ہیں، بعد میں آپ نکلوانا چاہیں تو نکلوا سکتے ہیں،  کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ نے یہ جو 100 ڈالر انوسٹ کیے  ہیں یہ آپ کے ہی ہیں،  ہم اس کا کاروبار کریں گے،  اور جو پرافٹ ہو گا روزانہ کی بنیاد پر آپ کے اور ہمارے درمیان نصف نصف ہوگا،  پہلی کمائی  14 دن بعد  نکلوانے کے بعد آپ اپنی ارننگ روزانہ کی بنیاد پر نکلوا سکتے ہیں،  یعنی منافع روزانہ کی بنیاد پر نکلوا سکتے ہیں،  جب تک 100 ڈالر سے اوپر تک کمپنی کو دیں گے آپ کمپنی کا حصہ رہیں گے اور آپ کو منافع بھی روزانہ کی بنیاد پر  ملے گا،  اب کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ جو انویسٹمنٹ کرتے ہیں،   آپ کی وہ  رقم ہم کاروبار میں لگاتے ہیں،  روزانہ کی بنیاد پر کمپنی کو جو پرافٹ ہوتا ہے،  آپ کو آپ کی انویسٹمنٹ کے مطابق منافع دیا جائے گا   ، منافع متعین نہیں ہے،  کبھی دو ڈالر کبھی دو سے کم ملتے ہیں کبھی دو سے زیادہ ،  اس کے بعد کمپنی ہم سے کچھ غیر معمولی کام بھی لیتی ہے،  وہ یہ ہے  کہ روزانہ ہم کو 14 ٹکٹیں بک کرنی پڑتی ہیں،  جب تک ہم ٹکٹ بک نہ کریں کمپنی کی طرف سے آج کے دن کا منافع نہیں ملے گا ۔ مطلب ان 14 ٹکٹ میں ہماری پروفٹ ہوتی ہے جب ٹکٹ بک کریں گے فورا ہر ٹکٹ پے منافع ملتا ہے اور ہر ٹکٹ مختلف اقسام کی ہیں اور جب ٹکٹ بک کرتے ہیں تو ہر ٹکٹ پر لکھا ہوتا ہےکہ  آپ کی جو انویسٹمنٹ تھی اس کا اتنا حصہ اس ہوٹل یا گاڑی پارک وغیرہ پر لگایا،  آپ کا منافع اتناہوا،  رہی بات یہ کہ وہ ٹکٹیں کس چیز کے بارے میں ہیں جو ہم بک کرتے ہیں،  تو وہ آن لائن ٹکٹ ہیں بظاھر ہمارے سامنے جو تصاویر آتی ہیں وہ ہوٹل کار اور پارک وغیرہ کی ہوتی ہیں۔ باقی اس پلیٹ فارم میں 4 سطحی ممبر ٹیم ہوتی ہے۔ A,B,C,D مثال کے طور پر اگر آپ اس پلیٹ فارم میں ایجنٹ ممبر A ہیں۔ تو آپ کو بکنگ ٹاسک مکمل کرنے کے بعد ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرنے کا حق ہے۔ اب آپ آگے B کو انوایٹ کریں گے تو آپ کو کمپنی کی طرف سے B کی انکم کا 16٪ ملے گا۔ پھر B نے ٹاسک مکمل کیا اور آگے C کو انوایٹ کیا تو B کو 16٪ اور A کو 8٪ ملے گا۔ پھر C نے آگے D کو انوایٹ کیا تو C کو 16٪ اور B کو 8٪ اور A کو 4٪ ملے گا اسی طرح D.E کو انوایٹ کرے گا تو D کو 16٪ اور C کو 8٪ اور B کو 4٪ اور A کو 2٪ ملے گا۔ وغیرہ یہ ایوارڈ کمپنی کی مشہوری کرانے کی وجہ سے دوسرے کی انکم کے حساب سے کمپنی کی طرف سے ہوتا ہے، نا کہ اس بندے کی پروفٹ سے جس کو ایڈ کروایا ہے۔ اور یہ آگے کسی کو انوائٹ کروانا کمپنی کی طرف سے کوئی شرط نہیں ہے۔ شرعی حیثیت سے جائز ہے یا ناجائز؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ کمپنی کو جوائن کرنا اور اس سے نفع وصول کرنا اور کمیشن وصول کرنا شرعاً ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر  فتوی ملاحظہ کریں:

pay diamond کمپنی میں سرمایہ کاری کرکے نفع کمانا

ایک آن لائن ایپلیکیشن میں کاروبار کی صورت اور اس کا حکم (ملٹی لیول مارکیٹنگ)


فتوی نمبر : 144403100049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں